Advertisement
Advertisement
Advertisement

آئندہ تین چار ماہ میں مہنگائی میں کمی ہوگی، خرم دستگیر

Now Reading:

آئندہ تین چار ماہ میں مہنگائی میں کمی ہوگی، خرم دستگیر
خرم دستگیر

خرم دستگیر کی پریس کانفرنس

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے کہا ہے کہ آئندہ تین چار ماہ میں مہنگائی میں کمی واضح ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے بل میں اضافے کے حوالے سے کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرکلر ڈیٹ میں اضافے کی وجہ سیلاب ہے جس سے ادائیگی کا توازن خراب ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ گرڈ سٹیشن کی تعمیر سے سرگودھا میں بجلی کی ترسیل بہتر ہوگی، گرڈ سٹیشن تین جگہ سے لنک کیا جائے گا جبکہ گرڈ سٹیشن کینو پراسیسنگ فیکٹریوں کو بھی سہولت ملے گی۔

یہ بھی پڑھیں؛ موجودہ حکومت ماحول دوست اور سستی بجلی کی پیداوار پر توجہ دے رہی ہے، خرم دستگیر

Advertisement

خرم دستگیر نے کہا کہ تھرکول منصوبے کی ابتدا نواز شریف نے کی جبکہ گوادر سے خنجراب تک جہاں بھی ترقی نظر آئے گی وہاں شیر کا نشان ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اب دیا جلانے والوں کی حکومت ہے جبکہ آئندہ تین چار ماہ میں مہنگائی میں واضح کمی ہوگی اور جنہوں نے پہلے بھی کر کے دکھایا ہے وہی کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں؛ اگلے تین سالوں میں ہم بجلی سولر سے فراہم کرینگے، خرم دستگیر

ان کا کہنا تھا کہ ایک جھوٹا اور بدکردار شخص پاکستان کی ترقی نہیں کر سکتا جبکہ یہ ملک بد کرداری اور جھوٹ کی نحوست کی وجہ سے ہی تباہ ہوا ہے۔

وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر نے مزید کہا کہ بہت جلد نواز شریف پاکستان میں ہونگے اور وہ ہی ایک بار پھر ملک کو ترقی کی موٹروے پر ڈالیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی کے شعبے میں مسائل بہت زیادہ ہیں، خرم دستگیر

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر