الیکشن کمیشن کے فیصلے نے آئینی بحران پیدا کردیا ہے، شیخ رشید
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ معاشی بحران کے ساتھ سیاسی بحران مزید گہرا ہوگیا ہے
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ اسمبلیاں چھوڑنا حق ہے۔
معاشی بحران کے ساتھ سیاسی بحران مزید گہرا ہوگیاہے اسمبلیاں چھوڑنا حق ہے بلاول کا نیویارک میں بیان ملک میں نئی جنگ کا آغاز ہوگا بلاول غیر ملکی خواہشوں پر عمل درآمد کا عندیہ دے رہے ہیں سٹاک مارکیٹ مندی ڈالر مہنگا مہنگائی20فیصد زائد آئل بل اور دوائیوں کے پیسے نہیں کیسےچلےگاپاکستان
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) December 22, 2022
بلاول کا نیویارک میں بیان ملک میں نئی جنگ کا آغاز ہوگا
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ بلاول بھٹو کا نیو یارک میں بیان ملک میں نئی جنگ کا آغاز ہوگا، بلاول غیر ملکی خواہشوں پر عمل درآمد کا عندیہ دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا امریکہ کا دورہ
شیخ رشید نے کہا کہ اسٹاک مارکیٹ مندی ڈالر مہنگا، مہنگائی 20 فیصد زائد آئل بل اور دوائیوں کے پیسے نہیں ہے، کیسے چلے گا پاکستان۔ حکومت کی تبدیلی ملک اور عوام کے گلے پڑ گئی ہے انٹرنیشنل ایجنڈا سامنے آنا شروع ہو گیا ہے۔
Advertisementحکومت کی تبدیلی ملک اورعوام کےگلےپڑگئی ہےانٹرنیشنل ایجنڈاسامنےآناشروع ہوگیاہےآئینی بحران ملک کی جمہوریت کےلیےخطرہ ہےملک معیشت کی تباہی سےٹوٹتےہیں سرحدوں پر حملےسےنہیں حکومت نام کی کوئی چیزنہیں موت کےکنویں کی سرکس لگی ہوئی ہےگورنرپنجاب ازخودڈی نوٹیفکیشن کافیصلہ آسانی سےنہیں کرسکتا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) December 22, 2022
انہوں نے کہا کہ آئینی بحران ملک کی جمہوریت کے لیے خطرہ ہے، ملک معیشت کی تباہی سے ٹوٹتے ہیں، سرحدوں پر حملے سے نہیں، حکومت نام کی کوئی چیز نہیں موت کے کنویں کی سرکس لگی ہوئی ہے۔
سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ گورنر پنجاب ازخود ڈی نوٹیفکیشن کا فیصلہ آسانی سے نہیں کرسکتا۔
27 کلومیٹر کے اقتدار کو بچانے کیلئے حکمرانوں نے ملک کو داؤ پر لگادیا
اس سے قبل شیخ رشید نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ 27 کلو میٹر کے اقتدار کو بچانے کے لیے حکمرانوں نے ملک کو داؤ پر لگا دیا ہے۔
شیخ رشید نے کہا تھا کہ 75 سالہ تاریخ میں ایسا ہیجان پیدا نہیں ہوا، گورنر اور اسپیکرمیں پھڈا ہے، سابق اور موجودہ وزیر خزانہ میں پھڈا ہے، ہرطرف پھڈا ہی پھڈا ہے۔ 72 گھنٹے اہم ہیں جمعے کو اسمبلیاں ٹوٹیں گی تو لگ پتا جائے گا۔
پی ڈی ایم زمینی حقائق سے بےخبر ہے
انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم زمینی حقائق سے بےخبر ہے، گندم گیس بجلی مہنگی نایاب، اسٹاک مارکیٹ 40 ہزار پوائنٹ سے نیچے گندم 4100 من سے اوپر چلی گئی۔
الیکشن ہی عوام کا اعتماد بحال کرینگے
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ انسانی خوراک تو کیا مرغیوں کی خوراک بھی نہیں، مارکیٹیں 8 بجے بند کرانے سے کچھ نہیں ہوگا الیکشن ہی عوام کا اعتماد بحال کریںگے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ نے مزید کہا تھا کہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات سے بھاگنے والے الیکشن سے فراری ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
