
بوائے فرینڈ کی میت پر رقص کرتی 92 سالہ خاتون کی ویڈیو وائرل
92 سالہ خاتون نے سابق بوائے فرینڈ کی آخری رسومات میں منفرد انداز میں شرکت کر کے سب کو حیران کر دیا۔
سوشل میڈیا پر ایک 92 سالہ خاتون کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جنہیں اپنے سابق بوائے فرینڈ کی میت پر جانے کے لیے بناؤ سنگھار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
بزرگ خاتون نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ ویڈیو پوسٹ کی جس میں انہیں میک اپ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
انسٹاگرام پر پوسٹ کی جانے والی ویڈیو کی کیپشن بھی 92 سالہ خاتون نے دلچسپ لکھی۔ انہوں نے کیپشن میں لکھا کہ ’گیٹ ریڈی ود می” ساتھ ہی یہ بھی لکھا کہ بروس کے جنازے کے لیے میرے ساتھ تیار ہو جاؤ۔ اس کے علاوہ خاتون نے # RIP بروس بھی استعمال کیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی اس دلچسپ ویڈیو پر صارفین کی جانب سے بھی دلچسپ کمنٹس کیے جا رہے ہیں۔
:مزید پڑھیں
https://www.bolnews.com/urdu/latest/2022/03/445859/
ایک صارف نے خاتون کی انسٹاگرام پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے سوال کیا کہ آپ اپنے بوائے فرینڈ کے مرنے پر اتنا خوش ہیں؟
جبکہ ایک صارف نے ان ک پوسٹ کو مثبت نظر سے دیکھتے ہوئے کمنٹ کیا کہ مجھے لگتا ہے کہ یہ آخری بار بھی اپنے بوائے فرینڈ سے کی جانے والی ملاقات کو خاص بنانا چاہتی تھی۔
واضح رہے کہ سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر 92 سالہ خاتون کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی دوسری ویڈیو میں انہیں اپنے سابق بوئے فرینڈ کی میت پر رقص بھی کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News