Advertisement
Advertisement
Advertisement

آفس ٹائم صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک ہونا چاہیے، خواجہ آصف

Now Reading:

آفس ٹائم صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک ہونا چاہیے، خواجہ آصف
خواجہ آصف

آج تاریخ فیصلہ کرے گی کہ نواز شریف حق پر تھا، خواجہ آصف

وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آفس ٹائم صبح 8 بجے سے شام 4 بجے تک ہونا چاہیے

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے وفاقی وزیر برائے دفاع خواجہ آصف اور وفاقی وزیر برائے صنعت مخدوم مرتضیٰ محمود کی وفاقی وفد کے ساتھ ملاقات ہوئی ہے۔

وفاقی وزیر خواجہ آصف نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں سورج کی روشنی سے زیادہ فائدہ اٹھایا جائے تو توانائی کی بچت ہوسکتی ہے،  توانائی کا تحفظ موجودہ معاشی حالات کی بہتری کیلئے بہت ضروری ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ کی گفتگو

دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شادی ہال اور مارکیٹس کی تنظیموں سے بات کرنے کی ضرورت ہے، ریسٹورنٹس کو رات 10 بجے بند کرنے کی تجویز ہے، لیکن اس کے لئے بھی ریسٹورنٹس کی ایسوسی ایشن سے بات کرنی ہوگی۔

Advertisement

 مزید پڑھیں: حکومت کا مارکیٹس اور ریسٹورنٹس رات 8 بجے بند کرنے کا اعلان

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اپنی سطح پر اسٹیک ہولڈرز سے بات شروع کریں، میں اپنی سطح پر تاجروں سے بات کرونگا۔

مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ یہ ہمارا ملک ہے اس کو معاشی بحران سے نکالنے کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

مصدق ملک کی گفتگو

وزیر مملکت پیٹرولیم مصدق ملک نے کہا ہے کہ ہمیں پیٹرول درآمد کا بل کم کرنا ہے جو روز بروز بڑھ رہا ہے۔

علاوہ ازیں وفاقی سیکریٹری توانائی کا کہنا ہے کہ ملک میں 380 بلین کی بجلی چوری ہے، بجلی چوری اور لائن کے نقصانات کو کم کرنا ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ ملاقات میں خواجہ آصف کے ساتھ وزیر مملکت مصدق ملک، وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ اینڈ ورکس عبدالواسع، وفاقی وزیر برائے صنعت مخدوم مرتضیٰ، وفاقی سیکریٹری توانائی رشید لنگڑیال اور دگیر شامل تھے۔

Advertisement

اس کے علاوہ وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ صوبائی وزراء، سعید غنی، امتیاز شیخ، جام اکرام، مرتضیٰ وہاب، چیف سیکریٹری سہیل راجپوت، سیکریٹری جی اے، سیکریٹری توانائی، ایڈمنسٹریٹر کراچی اور دیگر تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں ڈی جی آئی ایس پی آر‏ کا دورہ، طلبا اور انتظامیہ کا پرتپاک استقبال
شہرقائد میں مطلع جزوی ابرآلود، موسم مرطوب رہنے کا امکان
سی پیک اب حکومت سے حکومت نہیں، کاروبار سے کاروبار تعلقات پر مبنی ہوگا، احسن اقبال
پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے
پاکستان کو ریونیو بڑھانے کیلئے مزید اقدامات کرنا ہوں گے، آئی ایم ایف
وزیراعظم و فیلڈ مارشل کی ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات؛ ’امن کا علمبردار‘ قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر