Advertisement
Advertisement
Advertisement

ریکوڈک سمیت دیگر منصوبے بلوچستان کو مختصر عرصے میں خوشحال بناسکتے ہیں، صدرمملکت

Now Reading:

ریکوڈک سمیت دیگر منصوبے بلوچستان کو مختصر عرصے میں خوشحال بناسکتے ہیں، صدرمملکت
صدر مملکت

صدر مملکت کا بچوں کی زندگی میں بہتری لانے کیلئے تعمیری کردار ادا کرنے پر زور

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ ریکوڈک سمیت دیگر منصوبے بلوچستان کو مختصر عرصے میں خوشحال بنا سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق  صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی  سے تعلیمی دورے پر آئے کیڈٹ کالج کوہلو، بلوچستان کے کیڈٹس کی ملاقات ہوئی ہے۔

بلوچستان کی ترقی کیلئے انسانی اور قدرتی وسائل پر سرمایہ کاری کرنی ہوگی

انہوں نے کہا کہ سیاسی قیادت کی جانب سے بلوچستان کے عوام کے ساتھ نچلی سطح پر روابط بڑھانے کی ضرورت ہے ، بلوچستان کی ترقی کیلئے اس کے انسانی اور قدرتی وسائل پر سرمایہ کاری کرنی ہوگی۔

عارف علوی نے کہا کہ قومی اور صوبائی قیادت عوام کے ساتھ مضبوط سیاسی تعلقات استوار کرے  بلوچستان کے نوجوانوں کو صوبائی اور قومی ترقی میں کردار ادا کرنے کے قابل بنانے کی ضرورت ہے۔

Advertisement

بلوچستان معدنیات سے مالا مال صوبہ ہے

انکا کہنا ہے کہ بلوچستان معدنیات سے مالا مال صوبہ ہے، لوگ با صلاحیت اور بہادر ہیں، ریکوڈک سمیت دیگر منصوبے بلوچستان کو مختصر عرصے میں خوشحال بنا سکتے ہیں، بلوچستان کے قدرتی وسائل کو بہترین عالمی طریقہ کار اپنا کر ترقی دی جا سکتی ہے۔

Advertisement

صدر مملکت نے کہا کہ اقربا پروری اور بدعنوانی کا خاتمہ، میرٹ اور شفافیت کا فروغ قوم کی تعمیر کے لیے ضروری ہے، ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا، ذاتی مفادات اور انا کو ترک کرنا چاہیے۔

طلباء زندگی بھر علم کے حصول کو جاری رکھیں

انہوں نے کہا کہ سائنس و ٹیکنالوجی، مناسب پرورش اور اپنی آنے والی نسلوں کی کردار سازی پر توجہ دینی چاہیے، سیاسی استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل مالی، سماجی اور اقتصادی استحکام کے حصول، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کی کنجی ہے۔

صدر مملکت نے کہا کہ تمام اسٹیک ہولڈرز اپنی انا اور انتہائی رویے کو ایک طرف رکھیں اور عظیم تر قومی مفاد کو مقدم رکھیں۔

مزید پڑھیں: دہشتگردی کو ملک سے مکمل طور پر ختم کرنے کیلئے کام کرنا ہوگا، صدر مملکت

Advertisement

ڈاکٹر عارف علوی نے مزید کہا کہ طلباء زندگی بھر علم کے حصول کو جاری رکھیں اور اپنی صلاحیتوں کو مسلسل نکھاریں، طلباء اپنی اخلاقی اور خاندانی اقدار کو برقرار رکھتے ہوئے صحیح ترجیحات کا تعین کریں۔

اس موقع پر صدر مملکت نے معیاری گریجویٹس تیار کرنے پر پاکستان کے کیڈٹ کالجز کی تعریف بھی کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر