Advertisement
Advertisement
Advertisement

شہبازگِل کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری، عدالتی فیصلہ

Now Reading:

شہبازگِل کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری، عدالتی فیصلہ
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت اسلام آباد

بغاوت پر اکسانے کے کیس میں شہباز گل اشتہاری قرار

 

عدالت نےآج کی حاضری سے استثنٰی کی درخواست پرمحفوظ فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ شہبازگِل کے قابلِ ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے جاتےہیں۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں شہبازگِل کی جانب سے اداروں کے خلاف بغاوت پراکسانے کے کیس کی سماعت میں شہبازگِل عدالت میں پیش نہ ہوئے۔

وکیل علی بخاری کی جانب سے عدالت میں سماعت میں وقفہ کرنے کی استدعا کی جس میں انھوں نے مؤقف پیش کیا کہ شہبازگِل کے وکیل شہریار طارق ہائیکورٹ میں مصروف ہیں، سماعت میں 2 بجے تک وقفہ کیاجائے جس کے بعد ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سپرا نے شہبازگِل کیس کی سماعت میں 2 بجے تک وقفہ کردیا۔

وقفے کے بعد سماعت شروع ہوئی تو اسپیشل پراسیکیوٹر راجہ رضوان عباسی ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سپرا کی عدالت میں پیش جبکہ جونیئروکیل کی جانب سے شہبازگِل کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کرنے کی استدعا کی گئی۔

Advertisement

پراسیکیوٹرنے عدالت کو بتایا کہ شہبازگِل کی جانب سے بہت ہی غیرسنجیدہ رویہ دکھایا گیاہے جس پرعدالت نے استفسارکیا کہ شہبازگِل کے وکیل شہریارطارق کہاں ہیں؟

جوینئروکیل نے جواب دیا کہ ہائیکورٹ میں ہیں، آرہے ہیں۔

پراسیکیوٹرنے دلائل جاری رکھتے ہوئے کہا کہ شہبازگِل کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست نہیں بلکہ عدالت کے ساتھ مذاق کیا جارہاہے۔ استدعا ہے کہ غیرحاضری پر شہبازگِل کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے جائیں۔

اسی دوران شہبازگِل کے وکیل شہریارطارق ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سپرا کی عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت کو بتایا کہ جسمانی ریمانڈ کے دوران شہبازگِل کا طبی معائنہ کیاگیا، طبی معائنہ میں شہبازگِل کی بیماری کی تشخیص ہوئی۔ ٹرائل کو تاخیر کرنے کے لیے شہبازگِل کی بیماری کی بات نہیں کی جارہی

وکیل شہریارطارق نے مؤقف پیش کیا کہ شہبازگِل کو ایک سے زائد صحت کےمسائل ہیں، سرکاری اسپتال کی طبی رپورٹ کی بنیاد پر شہبازگِل کو آخری پشیی سے استثنیٰ ملی۔ شہبازگِل ابھی بھی اسپتال میں موجود ہیں۔ شہبازگِل 7دسمبر سے اسپتال میں ہیں، میڈیکل رپورٹ کے مطابق دمے کے مریض ہیں، میڈیکل رپورٹ کے مطابق شہبازگِل کو آکسیجن ماسک استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔

شہباز گھل کے وکیل نے کہا کہ عدالتی کارروائی سے نہیں بھاگ رہے، اسپتال جیل ہی کی طرح ہوتاہے۔ شہبازگِل کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظورکی جائے۔ صحت بہتر ہونے پر آئندہ سماعت پر شہبازگِل عدالت پیش ہوں گے۔

Advertisement

جج نے استفسارکیا کہ شہبازگِل کو کتنے دنوں کا آرام تجویز کیاہے؟ جس پروکیل نے جواب دیا کہ معلوم نہیں کہ کتنے دنوں تک آرام کا مشورہ دیا۔

جج نے ریمارکس دیے کہ کیا ٹرائل کو لامحدود وقت تک کے لیے ملتوی کردیں؟ کتنے دنوں کا آرام بتایا؟

وکیل شہریارطارق نے جواب دیا کہ اگرراستے میں شہبازگِل کو کچھ ہوگیاتو؟ میں انہیں آنے کا مشورہ نہیں دوں گا۔

جج طاہرعباس سپرا نے ریمارکس دیے کہ ضمانت ملنے کے بعد تو شہبازگِل بالکل تندرست دکھائی دیے، شہبازگِل نے تمام سیاسی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ بظاہر لگ رہاکہ شہبازگِل ٹرائل آگے بڑھانا نہیں چاہ رہے؟

وکیل شہریار طارق نے کہا کہ شہبازگِل عدالت کے بلوعائد ہیں، جس پرعدالت نے کہا کہ بلوعائد کا مطلب یہ نہیں کہ ملزم ٹرائل سے بھاگے۔

وکیل شہریار طارق نے جواب دیا کہ کسی کی بیماری کا مذاق نہیں اڑانا چاہیے جس پرعدالت نے ریمارکس دیے کہ بلوعائد والی بات صرف مذاق تھی۔

Advertisement

ایڈیشنل سیشن جج طاہرعباس سپرا نے پی ٹی آئی کے رہنما شہبازگِل کی آج کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں آج موسم کیسا رہے گا؟
مسئلہ کشمیر کے بغیر بھارت سے کوئی بات نہیں ہوسکتی، وزیراعظم
بابا گرونانک کی 486 ویں برسی، پہلے روز دنیا بھر سے 2 ہزار یاتری کرتارپور پہنچے
تنازعات عالمی امن کو خطرے میں ڈال رہے ہیں،شہبازشریف، عالمی یوم امن پر پیغام
محسن نقوی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کےلئے پریکٹس سیشن میں پہنچ گئے
3 لاکھ 50 ہزار حج درخواست گزاروں کا ڈیٹا ڈارک ویب پر لیک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر