Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہر طرح کی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، وزیر اعظم

Now Reading:

ہر طرح کی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، وزیر اعظم
شہباز شریف

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم ہر طرح کی دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے سی ایم ایچ راولپنڈی میں سی ٹی ڈی کمپلکس بنوں آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور ان کی جرات اور بہادری کو خراج تحسین پیش کیا۔

وزیر اعظم نے اس موقع پر کہا کہ شہداء اور ان کے اہل خانہ نے پاکستان کے عوام کے تحفظ اور سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے بے پناہ قربانیاں دی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت توانائی کمیٹی کا اجلاس

شہباز شریف نے کہا کہ ہم پرامن اور مستحکم ماحول کے حصول تک دہشت گردی کی تمام شکلوں، مظاہر سے لڑنے اور دہشت گردوں، ان کے حامیوں اور ہمدردوں کے درمیان گٹھ جوڑ کو توڑنے کے لیے پرعزم ہیں۔

Advertisement

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ریاست کی رٹ ہر قیمت پر قائم کی جائے گی اور کسی کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قوم اور بہادر مسلح افواج کی بے مثال قربانیوں کے ذریعے حاصل کی گئی کامیابیوں کو پٹری سے اتارنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

مزید پڑھیں؛ مہنگے درآمدی ایندھن کی وجہ سے عام عوام پر بوجھ پڑتا ہے، شہباز شریف

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر