بھارتی ریاست گجرات کے شہر سورت میں ایک تیز رفتار گاڑی ہوٹل میں بیٹھے لوگوں پر چڑھ گئی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کچھ لوگ ہوٹل میں بیٹھے ہوئے ہیں اور کھانا کھا رہے ہیں، چند لمحوں بعد ایک پک اپ گاڑی تیزی سے ہوٹل کا گیٹ توڑتے اندر داخل ہوتی ہے اور وہاں موجود لوگوں کو کچلتی ہوئی آگے نکل جاتی ہے۔
સરોલીમાં વિચિત્ર અકસ્માત સર્જાયો છે. સરોલીમાં આવેલ બાપા ના બગીચા નામના ઢાભામાં બુલેરો પિકઅપ વાન ઘુસી જતા 3 લોકો કચડાયા@CP_SuratCity @TrPoliceSurat #ACCIDENT #suratcity #Surat pic.twitter.com/dumHqOW9OW
— journalist Sharif Shaikh (@PatrkarShaikh) December 19, 2022
اطلاعات کے مطابق ڈرائیور نے پک اپ گاڑی کا کنٹرول کھو دیا تھا جس کے باعث حادثہ پیش آیا، واقعے کے وقت ہوٹل کے اندر 8 سے 10 گاہک موجود تھے۔
حادثے میں 3 افراد شدید زخمی ہو گئے جبکہ ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News