
نجم سیٹھی کے اقتدار کا پہلا دن؛ کمیٹی کی شاہین آفریدی اور حارث رؤف کو دھمکی
’سوچنا بھی منع ہے‘ ٹرینڈ پر کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی نے شاہین آفریدی اور حارث رؤف کو دھمکی دے دی ہے۔
نجم سیٹھی کے اقتدار کے پہلے دن ہی کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی نے قومی فاسٹ بولر شاہین آفریدی اور حارث رؤف کو دھمکی دے دی ہے۔
کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی نے شاہین اور حارث کو سوشل میڈیا پر دھمکی دی جب کہ نجم سیٹھی ٹیم کے ممبر شکیل شیخ نے ٹوئٹر پر جاری بیان میں ’سوچنا بھی منع ہے‘ ہیش ٹیگ کو بند کرنے کا حکم دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ’آپ اب بھی ہمارے لیڈر ہیں‘ شاہین نے انگلینڈ سیریز کے بعد بابر کی حمایت کردی
کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے رکن شکیل شیخ نے کہا کہ ’جو لوگ اس مہم کو اسپانسر کر رہے ہیں فوری بند کریں‘۔
Whosoever is sponsoring this #sochnabemanahai campaign is hereby advised to stop, otherwise we will #Socho!
Advertisement— Shakil Shaikh (@shakilsh58) December 22, 2022
پی سی بی کی نئی انتظامیہ نے ’سوچنا بھی منع ہے‘ ہیش ٹیگ بند نہ ہوا تو ’ہم دیکھیں گے‘ ٹرینڈ کا استعمال کرتے ہوئے سخت پیغام دیا ہے۔
واضح رہے کہ شاہین آفریدی اور حارث رؤف نے کراچی ٹیسٹ کی شکست پر بابر اعظم کو سپورٹ کرتے ہوئے ’سوچنا بھی منع ہے‘ ہیش ٹیگ کا استعمال کیا تھا جب کہ دونوں کھلاڑیوں نے بابر اعظم کو اپنا لیڈر قرار دیا تھا۔
Babar Azam hamari or Pakistan ki Shan, jaan or pehchan hai. Wo Hamara kaptaan hai or rahe ga. Kuch or #sochnabhimanah hai.
AdvertisementPlease support this team. Yahi team hame jitaye gi bhi. Kahani abhi Khatam nahi howi. #Respect pic.twitter.com/WyjW98pJuA
— Shaheen Shah Afridi (@iShaheenAfridi) December 20, 2022
Ap hamaray leader ho or raho ga hamesha inshallah❤️#sochnabemanahai #Respect pic.twitter.com/Qfe4hY9bp4
— Haris Rauf (@HarisRauf14) December 20, 2022
دوسری جانب پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز بھی اس ہیش ٹیگ کو چلا رہی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: نجم سیٹھی کے دوبارہ چیئرمین پی سی بی بننے کی راہ ہموار
یاد رہے کہ نجم سیٹھی کے ساتھی شکیل شیخ وزیراعظم کی مقررہ کردہ 14 رکنی مینجمنٹ کمیٹی کا حصہ ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News