
نوید قمر نے کہا ہے کہ حکومت صحت کے شعبے کی بہتری پر توجہ دے رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر تجارت سید نوید قمر نے لیب ڈئیگناسٹک سسٹم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقامی سطح پر ڈئیگناسٹک آلات کی تیاری فخر کی بات ہے، امید ہے نہ صرف مقامی ضروریات پوری ہونگی بلکہ برآمد کے قابل بھی ہونگے۔
وزیر تجارت سید نے کہا کہ بطور قوم کسی بھی چیلنج سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں، کووڈ کے دوران بہت بڑا چیلنج تھا،پاکستان سمیت پوری دنیا نے اس سے نمٹنے کی کوشش کی۔
مزید پڑھیں؛ معاشی ترقی وقت کی اہم ضرورت ہے، نوید قمر
نوید قمر نے یہ بھی کہا کہ مشکل وقت گزار لیا ہے ، وزیر اعظم نے زندگی بچانے والی ادویات اور خام مال کی درآمد کے لئے ایل سیز کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔
وزیر تجارت سید نوید قمر نے مزید کہا کہ حکومت صحت کے شعبے کی بہتری پر توجہ دے رہی ہے، فارما انڈسٹری کو فارن ایکس چینج ملے گا،ادویات کا خام مال درآمد کیا جاسکے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News