
اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اعتماد کا ووٹ لینے سے راہ فرار اختیار کر رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب کے آئینی بحران پر اپوزیشن لیڈر پنجاب حمزہ شہباز شریف نے اہم بیان دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے ایک بار پھر پاکستان کے سب سے بڑے صوبے کو آیئنی بحران میں دھکیل دیا ہے۔
اپوزیشن لیڈر پنجاب نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب اعتماد کا ووٹ لینے سے راہ فرار اختیار کر گئے ہیں، اب یہ گورنر کی صوابدید ہے کہ وہ کب وزیر اعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرتے ہیں۔
مزید پڑھیں؛ اسمبلیاں توڑنا کوئی کھیل نہیں کہ جب جی چاہا توڑ دیں، حمزہ شہباز
حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ تحریک انصاف کا گورنر ہاؤس کے گھیراؤ کا اعلان قابل مذمت ہے، تحریک انصاف شرپسندی اور تصادم کی سیاست پر گامزن ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ دھونس دھمکی اور سینہ زوری کا آئینی اور قانونی حدود کے اندر جواب دیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News