Advertisement
Advertisement
Advertisement

گورنر کو ڈی نوٹیفائی کریں، عمران اسماعیل کی صدر پاکستان سے گزارش

Now Reading:

گورنر کو ڈی نوٹیفائی کریں، عمران اسماعیل کی صدر پاکستان سے گزارش
عمران اسماعیل

گورنر کو ڈی نوٹیفائی کریں، عمران اسماعیل کی صدر پاکستان سے گزارش

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ ہم صدر پاکستان سے گزارش کرتے ہیں کہ اس گورنر کو ڈی نوٹیفائی کریں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ بیان میں عمران اسماعیل نے کہا کہ گورنر پنجاب نے غیر قانونی کام کیا ہے، عوام میں جانے کا خوف اس حکومت سے خُد کشی کروا رہا ہے، فکر نہ کرو عمران آ رہا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ ہو جانا چاہیے کہ 58(2)B استعمال ہوسکتا ہے یا نہیں؟ ان کو سہارا دینے والوں کو سوچنا ہوگا، یہ پاکستان کا سوال ہے، چوروں سے پاکستان نہیں چل سکتا یہ بات تو ہے۔

کچھ بھی کریں ملک الیکشن کی طرف جائے گا

سابق گورنر سندھ نے کہا کہ پی ڈی ایم قیادت خوار رسوا ہر جگہ سے ناکام ہوچکی مگر تمام تر ذلتوں کے باوجود کرسی سے چپکے رہنے کے خواہشمند ہیں، جانتے ہیں کرسی گئی تو عوام ان کا برا حال کریں گے۔

عمران اسماعیل نے مزید کہا کہ کچھ بھی کریں ملک الیکشن کی طرف جائے گا، جس سے معاشی اور سیاسی استحکام آئے گا۔

گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کیلئے صدر پاکستان اور وزیراعظم کو مراسلہ ارسال

Advertisement

دوسری جانب جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کے چیئرمین کی جانب سے گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کیلئے صدر پاکستان اور وزیراعظم کو مراسلہ ارسال کردیا گیا ہے۔

 گورنر کی جانب سے اجلاس بلانے اور وزیراعلیٰ پنجاب سمیت کابینہ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے معاملے پر بلیغ الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کے لئے صدر پاکستان اور وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف کو مراسلہ بھیج دیا گیا ہے۔

مراسلہ جوڈیشل ایکٹیوزم پینل کے چیئرمین اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے بھیجا گیا ہے جس میں  درخواست کی گئی ہے کہ اگر گورنر کو فوری طور پر عہدہ سے ہٹایا نہ گیا تو عدالتوں سے رجوع کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:گورنر پنجاب نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ مسترد کردی

مراسلے کے نکات:

مراسلے میں بتایا گیا ہے کہ گورنر نے اپنے آئینی اختیارات سے تجاوز کیا ہے کیونکہ جب تک اجلاس حتم نہیں ہوجاتا گورنر نیا اجلاس نہیں بولا سکتے تھے۔

Advertisement

بتایا گیا ہے کہ کسی ایم پی اے نے استعفیٰ نہیں دیا اور نہ ہی کوئی فارورڈ بلاک بنا ہیں اور بغیر کسی وجہ کہ آئین کے آرٹیکل 130 سب آرٹیکل7 کو سامنے رکھتے ہوئے جو اقدامات اٹھائے وہ غیر قانونی اور غیر آئینی ہیں۔

گورنر نے اپنے حلف بھی توڑا ہے گورنر کو آئین کے آرٹیکل 101 کے عہدہ سے ہٹایا جائے۔

مزید پڑھیں؛ اسپیکر پنجاب اسمبلی نے رولنگ جاری کر دی

گورنر پنجاب نے وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائی کر دیا

نوٹیفکیشن کے مطابق اعتماد کا ووٹ نہ لینے پر پرویز الٰہی اور کابینہ آئینی طور پر غیر فعال ہے اور اس ہی وجہ سے پرویز الٰہی کو ڈی نوٹیفائی کیا جا رہا ہے۔

نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا کہ پرویز الٰہی ایوان کا اعتماد کھو چکے ہیں، اب پنجاب کابینہ ختم ہو چکی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر