
متعدد افراد کو بس، گاڑی، ٹرین، طیارے یا امیوزمنٹ پارک رائیڈ میں متلی بلکہ کئی بار تو قے کا سامنا بھی ہوتا ہے اور ایک تحقیق کے مطابق تھری ڈی فلمیں بھی کچھ افراد کو اس کا شکار بنا سکتی ہیں۔
دورانِ سفر کئی افراد کو پسینہ آتا ہے یا پھر پیٹ میں درد ہوتا ہے، جی متلاتا ہے اور مسلسل بے آرامی تو رہتی ہی ہے، ان تمام علامات کے باعث سفر کرنا انتہائی مشکل ہوجاتا ہے لیکن کچھ طریقے اپنا کر اس تکلیف کو کم کیا جا سکتا ہے۔
آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں چند طریقے۔
سفر سے پہلے کھانے سے گریز
سفر پر جانے سے پہلے کچھ زیادہ نہ کھائیں۔ زیادہ کھانے سے معدے پر بوجھ پڑتا ہے اور متلی کی کیفیت زیادہ محسوس ہوتی ہے۔
مشروبات سے دور رہیں
مشروبات بھی جی متلانے اور قے کی وجہ بن سکتے ہیں جس سے سر میں بھی درد ہوتا ہے۔ سر کا درد اگر شدید ہو جائے تو دل بھی خراب ہوتا ہے اور قے کی کیفیت محسوس ہوتی ہے۔
اسپرے کا استعمال
سفر کرتے وقت ضروری ہے کہ کسی ایسے اسپرے کا انتخاب کریں جو بے آرامی کا سبب نہ بنے۔
درست سیٹ کا انتخاب
جن افراد کو موشن سکنس کا مسئلہ رہتا ہے انہیں چاہیے کہ وہ ڈرائیور کے ساتھ فرنٹ سیٹ پر بیٹھیں۔ پیچھے بیٹھنا اور بالخصوص بیچ والی سیٹ پر بیٹھنے سے کافی پریشانی ہو سکتی ہے۔
سفر کے دوران سونا بہتر
سفر کے دوران کچھ دیر سو جانے سے موشن سکنس سے بچا جا سکتا ہے کیونکہ یہ ایک ایسی کیفیت ہے کہ گاڑی میں زیادہ حرکت محسوس کرنے یا تیز خوشبو سے بھی متحرک ہو سکتی ہے۔
چیونگم ضرور رکھیں
چیونگم چبانے سے کچھ ایسے کیمیکل ریلیز ہوتے ہیں جن سے آپ کی توجہ دوسری طرف ہو جاتی ہے۔
موسیقی سنیں
دورانِ سفر موشن سکنس سے بچنے کے لیے موسیقی سننا بھی فائدہ مند ثابت ہو سکتا ہے، موسیقی سنتے ہوئے ایسے ہارمونز ریلیز ہوتے ہیں کہ آپ کو اچھا محسوس ہوتا ہے۔
گپ شپ لگاتے ہوئے جائیں
سفر کے دوران اپنا دماغ گپ شپ میں مصروف رکھیں اور اگر اکیلے سفر کر رہے ہیں تو کسی دوست کو فون کرلیں۔
ڈاکٹر سے کب رجوع کریں؟
عام طور پر یہ مسئلہ سفر ختم ہونے پر غائب ہوجاتا ہے، تاہم اگر سر چکرانے، سردرد، قے ہونے، سننے میں مشکل یا سینے میں درد کی شکایت ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہیے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News