Advertisement
Advertisement
Advertisement

کابینہ میں کسی کے ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ ہمارا ہے، اسلم اقبال

Now Reading:

کابینہ میں کسی کے ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ ہمارا ہے، اسلم اقبال
میاں اسلم اقبال

کابینہ میں کسی کے ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ ہمارا ہے، اسلم اقبال

سینیئر وزیر پنجاب میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ کابینہ میں کسی کے ہونے یا نہ ہونے کا فیصلہ ہمارا ہے۔

صوبائی وزیر اسلم اقبال نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے جو شب خون مارا وہ غیر آئینی اور غیر اخلاقی ہے، گورنر کی جانب سے غیرآئینی اور غیرقانونی نوٹی فکیشن جاری کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ 4 دن سے ایک مداری یہاں آکر بیٹھا ہوا ہے، ملک میں جمہوریت ہے آپ نے وہ کام کیا جو آمرانہ دور میں نہیں ہوا، کابینہ میں کسی کے ہونےیانہ ہونے کا فیصلہ ہمارا ہے۔

گورنر وفاق کے غیر قانونی اقدامات کو لیکر چل رہے ہیں

اسلم اقبال نے کہا کہ اسمبلی کے اجلاس پر اجلاس نہیں بلایا جا سکتا، گورنر پنجاب وفاق کے غیر قانونی اقدامات کو لے کر چل رہے ہیں۔

Advertisement

صوبائی وزیر نے کہا کہ گورنر ہاؤس کو سیاسی آمجگاہ بنایا ہے طرح طرح کے لوگ آ رہے شب خون رات کو مارا گیا ہے، اگر شب خون مارنا تو اسمبلیاں بند کردیں سیدھی طرح کہہ دیں لوگوں کے ووٹوں کا خیال نہیں رکھا جاتا۔

انکا کہنا ہے کہ کیوں نہیں لوگوں کو بتا رہے ہیں فارن فنڈنگ کیسز ختم کروانے کے لئے آئے، آپ کی اولاد کا علاج، شاپنگ، جینا مرنا باہر ہے عوام کو دکھانے کے لئے کالونی بنایا ہوا ہے۔

نوٹیفکیشن کاغذ کا ٹکڑا ہے اسے کشتی بناکر پانی میں چلائیں

انہوں نے کہا کہ ملک میں کس طرح تماشا لگایا ہوا، خرید و فروخت کا تماشا لگایا دم خم ہوتا تو میدان میں آتے، آؤ نا الیکشن میں پتہ ہے کیسز ختم کرنے ہیں کیا تکلیف ہے، آپ کو کیا تکلیف ہے اگر اسمبلی ختم کرنی ہے انکو واضح نظر شکست آ رہی ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد واپس لے لی گئی

صوبائی وزیر نے کہا کہ عوام نے پی ڈی ایم کے ساتھ لوگوں کو مسترد کر دیا ہے کیونکہ عمران خان عام آدمی کی نمائندگی کرتا ہے، نوٹیفکیشن کاغذ کا ٹکڑا ہے اسے کشتی بناکر پانی میں چلائیں، دونوں اسمبلیوں کے ٹوٹنے کا فیصلہ کرنا ہے۔

اسلم اقبال نے مزید کہا کہ آئین کو تبدیل کر لیں، نیب میں تبدیلیاں ہوئیں، گیارہ سو ارب روپے چوروں کا معاف کروایا گیا، پہلے بھی تو دو پارٹیوں کے باعث مارشل لاء لگتا رہا پہلے گندے الزامات لگاتے رہے اب منہ چوم رہے ہیں، ماؤں بہنوں کا گند اچھالنے والے جمہوریت کی خلاف سازشوں میں لگے ہوئے ہیں۔

فیاض الحسن چوہان کی میڈیا سے گفتگو

Advertisement

دوسری جانب وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے بھی لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گورنر نے اعتماد کے ووٹ کیلئے وزیراعلیٰ کو نہیں اسپیکر کو خط لکھا ہے۔

Advertisement

فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ اعتماد کے ووٹ کیلئے اسمبلی کا اجلاس نئے سرے سے طلب کرنا ہوتا ہے، آئین میں لکھا ہے اعتماد کے ووٹ کیلئے گورنر، وزیراعلیٰ کو کہے گا۔

اجلاس کے اوپر اجلاس نہیں بلایا جاسکتا

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے اسوقت 2اجلاس جاری ہیں، اجلاس کے اوپر اجلاس نہیں بلایا جاسکتا، گورنر اعتماد کے ووٹ کیلئے اسمبلی میں سمن کرے گا، اسوقت پنجاب اسمبلی کے 41 اور 42 اجلاس جاری وساری ہے، 43 واں اجلاس نہیں بلایا جاسکتا۔

فیاض الحسن نے مزید کہا کہ پہلا 41 واں اجلاس گورنر نے غیر آئینی طورپر بلایا تھا، گورنر جب بھی اعتماد کا ووٹ لینے کا کہے گا تو وزیراعلیٰ کو بولے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر