Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو

Now Reading:

وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو
وزیراعظم

وزیراعظم سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو

وزیراعظم شہباز شریف سے جمیعت علمائے اسلام (ف) صدر مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم اور مولانا فضل الرحمان کے دومیان ہونے والی ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں کے دومیان وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاملے پر ڈٹے رہنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے وزیر اعظم کو بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں اپنی حکمت عملی سے آگاہ کیا۔

Advertisement

ذرائع نے بتایا کہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ عوام کو جلد اور فوری ریلیف کے لیے اقدامات کو تیز کیا جائے اور اتحادی جماعتوں کا اجلاس جلد بلا کر صورتحال کا جائزہ لے کر متفقہ حکمت عملی بنائی جائے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ عوام کو ریلیف دینا حکومت کی ترجیح ہے اور سابقہ حکومت کے پیدا کردہ مسائل سے نمٹنا تاخیر کی وجہ ہے۔

Advertisement

خیال رہے کہ ملاقات میں وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود بھی موجود تھے۔

شہباز شریف اور نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ، اہم ہدایات جاری

دو روز قبل وزیراعظم شہباز شریف اور مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا۔

ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف اور شہبازشریف کے درمیان ٹیلی فونک رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے ملکی سیاسی صورتحال بالخصوص  پنجاب کی سیاسی صورتحال کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ پنجاب کو ڈی نوٹیفائی کرنے کے خلاف پٹیشن دائر

ذرائع کا کہنا ہے کہ شہبازشریف نے آصف زرداری، چوہدری شجاعت سے ہونے والی ملاقاتوں اور سیاسی رابطوں کے حوالے سے نواز شریف کو رپورٹ پیش کی۔

Advertisement

ذرائع نے مزید بتایا کہ اس دوران نواز شریف نے وزیراعظم شہباز شریف کو اہم ہدایات بھی جاری کی ہیں۔

آصف زرداری اور وزیر اعظم کا رابطہ

اس سے قبل سابق صدر آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کا رابطہ ہوا جس میں پنجاب میں اعتماد کے ووٹ کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔

مزید پڑھیں: گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کیلئے صدر پاکستان اور وزیراعظم کو مراسلہ ارسال

رابطے کے دوران دونوں رہنماؤں نے پرویز الہیٰ کے اعتماد کے ووٹ نہ لینے پر مشاورت کی۔

پی پی اور ن لیگ کی قیادت کی ہدایت پر دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کو گورنر پنجاب سے مشاورت کرنے کی ہدایت دی۔

Advertisement

اس کے علاوہ دونوں رہنماؤں نے اعتماد کا ووٹ کے علاوہ تحریک عدم اعتماد کی ووٹنگ ہونے پر بھی مشاورت کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر