Advertisement
Advertisement
Advertisement

2022 میں کونسی مشہور شوبز شخصیات اس دنیا سے رخصت ہوئیں؟ جانیے

Now Reading:

2022 میں کونسی مشہور شوبز شخصیات اس دنیا سے رخصت ہوئیں؟ جانیے

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ رواں سال کونسی مشہور شوبز شخصیات اس دنیا سے رخصت ہوئیں۔

ڈاکٹر عامر لیاقت

عامر لیاقت کی تیسری اہلیہ نے جب ان کی نازیبا ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تو جیسے یہ جیتے جیتے ہی مر گئے اور روتے ہوئے کئی ایک ویڈیوز سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں اور کہا کہ وہ اب جلد ملک چھوڑ کر چلے جائیں گے اور ایک دن صبح یہ گھر میں اچانک مردہ حالت میں پائے گئے۔

Dr. Aamir Liaquat Killed For Crores of Rupees: Dania Shah's Mother - Lens

مسعود اختر

Advertisement

مسعود اختر پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا ہو کر انتقال کر گئے مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ انکا جوان بیٹا انتقال کر گیا جس کی وجہ سے جیسے ان کی دنیا ہی ختم ہو گئی تھی۔

وہ اکثر بیٹے کو یاد کر کے کمرے میں روتے رہتے مگر بڑھاپے میں بھی انہوں نے ہمت دیکھائی اور بیٹے کو اپنے ہاتھوں سے دفنایا۔

Tareekh e Pakistan - Masood Akhtar (صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی۔ مسعود اختر) | Online History Of Pakistan

نیرہ نور

نیرہ نور کی آواز ہی تھی جس کی وجہ سے انہیں شہزادی جذبات کہا جاتا ہے۔ یہ کافی عرصے سے بیمار تھیں اور کراچی میں 71 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں۔

انہیں بلبل پاکستان کے نام سے بھی جانا جاتا تھا۔ یہ 1950 میں گوہاٹی آسام میں ہوئی اور 1971 میں انہوں نے پی ٹی وی میں کام کرنا شروع کر دیا تھا۔

Advertisement

بلبلِ پاکستان نیّرہ نور چل بسیں: 'ایک سنہری عہد تھا جو تمام ہوا' - BBC News اردو

مسعود خواجہ 

اپنی زندگی میں تھیٹر ہو یا ٹی وی خواجہ مسعود نے بہت سے لوگوں کے دلوں کو اپنی کامیڈی سے راحت بخشی ہے، یہ گردوں کے مرض میں مبتلا ہو کر راولپنڈی کے ہولی فیملی اسپتال میں انتقال کر گئے۔

معروف مزاحیہ فنکار مسعود خواجہ انتقال کرگئے

لوگوں اور دوستوں کی مدد کرنے والے خواجہ مسعود کی اہلیہ کہتی ہیں کہ پچھلے 4 ماہ بہت تکلیف میں گزرے جو ہمارے پاس تھا وہ ان کی بیماری پر6 لگا چکے اور اب تو ان کے دوست اور خاندان والے مدد کر دیتے ہیں تو گزر بسر ہو رہا ہے۔

بلقیس ایدھی

Advertisement

سماجی خدمات کے حوالے سے بلقیس بانوایدھی کسی تعارف کی محتاج نہیں۔ عوامی خدمات کے حوالے سے اپنی مثال آپ شخصیت مرحوم عبدالستار ایدھی کی اہلیہ بلقیس بانو ایدھی سن 1947 میں پیدا ہوئیں۔

سن 2016 میں عبدالستار ایدھی کے انتقال کے بعد بلقیس ایدھی نے اپنے بیٹے فیصل ایدھی کے ہمراہ مرحوم عبدالستار ایدھی کا مشن جاری رکھا اور اسی طرح دکھی انسانیت کی خدمت میں اپنی ذات کو محو رکھا۔

Bilquis Edhi Death Reason What Happened To Her? Passes Away at 74

ان کی بے لوث خدمات کے اعتراف میں نہ صرف حکومت پاکستان نے انہیں ہلال امتیاز کے اعزاز سے نوازا بلکہ انہیں روسی حکومت کی طرف سے لینن پیس پرائز بھی ملا جبکہ بھارتی لڑکی گیتا کی دیکھ بھال کرنے پر بھارت نے انہیں مدر ٹریسا ایوارڈ 2015 سے نواز رکھا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر