Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان صومالیہ کے ساتھ اپنے خوشگوار تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، پرویز اشرف

Now Reading:

پاکستان صومالیہ کے ساتھ اپنے خوشگوار تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، پرویز اشرف
راجہ پرویز اشرف

پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان صومالیہ کے ساتھ اپنے خوشگوار تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے صومالیہ کے وزیر داخلہ، وفاقی امور اور مفاہمت احمد معلم فگی کی سربراہی میں پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے پارلیمانی وفد نے جمعہ کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان اور صومالیہ کے مابین دوطرفہ تعلقات سمیت دیگر اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان اور صومالیہ ایک دوسرے کے ساتھ مذہب، اخوت اور بھائی چارے کے لازوال رشتے میں بندھنے ہوئے اور پاکستان کے عوام صومالیہ کے عوام سے گہری وابستگی رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان صومالیہ کے ساتھ اپنے خوشگوار تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، صومالیہ کے عوام بہت جفاکش اور محنت کرنے والے عوام ہیں۔

Advertisement

پرویز اشرف نے یہ بھی کہا کہ پاکستان اور صومالیہ کی عوام کو مشکل حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کرنا آتا ہے، پاکستان اور صومالیہ کے مسائل قدر مشترک ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عوام بھی جفاکش اور محنتی قوم ہیں تاریخ کے حالیہ تباہ کن سیلاب میں پاکستان میں بڑے پیمانے پر تبائی ہوئی ہے۔

پرویز اشرف نے کہا کہ پاکستان کی عوام نے ان مشکل حالات میں قومی یکجہتی کا ثبوت دیا ہے، پارلیمانی سفارتکاری انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ نے کہا کہ پاکستان صومالیہ کے ساتھ تجارت سمیت دیگر شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا چاہتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور صومالیہ کے مابین پارلیمانی رابطوں کا فروغ بہت اہم ہے، دونوں ممالک کے درمیان پارلیمانی سطح پر وفود کا تبادلہ ضروری ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے مزید کہا کہ اراکین پارلیمنٹ کے تبادلوں سے دونوں ممالک کے اراکین پارلیمنٹ ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ حاصل کر سکتے ہیں۔

Advertisement

ملاقات میں صومالیہ کے وزیر برائے داخلہ، وفاقی امور اور مفاہمت احمد معلم فگی احمد نے پاکستان میں ان کے وفد کے پرتپاک استقبال پر حکومت پاکستان اور عوام کا شکریہ ادا کیا ۔

انہوں نے کہا کہ صومالیہ پاکستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، صومالیہ کے عوام بھی پاکستانی عوام سے محبت رکھتے ہیں۔

صومالیہ کے وزیر داخلہ، وفاقی امور اور مفاہمت احمد معلم فگی احمد نے مزید کہا کہ پارلیمانی سطح پر رابطوں کا فروغ دونوں ممالک کے اراکین پارلیمنٹ اور عوام کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے، صومالیہ کے اراکین پارلیمنٹ پاکستان کے اراکین پارلیمنٹ کے تجربات سے استفادہ حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر