
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں جس کی پیش نظر پی ایس او میں غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت میں شاہد خاقان عباسی اور دیگر کے خلاف پی ایس او میں غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس پر زیر سماعت ہے۔
شاہد خاقان عباسی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے اور اس حوالے سے کے وکیل خواجہ نوید احمد نے احتساب عدالت کو آگاہ کرتے ہوئے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔
وکیل نے بتایا کہ شاہد خاقان عباسی کو کورونا وائرس ہوگیا ہے جس کے بعد انہوں نے خود قرنطینہ کرلیا ہے جس کی وجہ سے وہ اسلام آباد سے کراچی نہیں آسکے تاہم ان کو حاضری سے استثنیٰ دیا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: ہم نے ہمیشہ شرافت کی سیاست کی ہے، شاہد خاقان عباسی
بعدازاں عدالت نے شاہدخاقان عباسی کی استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 16جنوری تک ملتوی کردی ۔
خیال رہے کہ گزشتہ سماعت میں پی ایس او میں غیر قانونی بھرتیوں کے ریفرنس میں شاہد خاقان عباسی اور دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے تھے۔
سماعت کے دوران ملزم کے وکیل نے بتایا کہ نیب ترمیم سے متعلق سپریم کورٹ میں درخواست زیر سماعت ہے اور نیب ترمیم سے متعلق سپریم کورٹ میں درخواست زیر سماعت ہے۔
بعدازاں عدالت نے ریفرنس کی سماعت بغیر کسی کارروائی 24 دسمبر تک ملتوی کردی گئی تھی ۔
واضح رہے کہ سابق ایم ڈی پی ایس او عمران الحق نے نیب آرڈننس کے تحت درخواست دائر کی ہوئی ہے جبکہ سابق سیکریٹری پیٹرولیم ارشد مرزا نے ریفرنس میں بریت کی درخواست دائر کر رکھی ہے تاہم دونوں درخواستوں پر آئندہ سماعت پر دلائل دیئے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ مل کر احتساب کے نظام کو تبدیل کرنا ہوگا، شاہد خاقان عباسی
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News