Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

2022 ء: سرفہرست 10 یادگار نیٹ فلکس سیریز

Now Reading:

2022 ء: سرفہرست 10 یادگار نیٹ فلکس سیریز

اکتوبر 2022 ء میں، نیٹ فلکس نے اطلاع دی کہ سال کی آخری سہ ماہی میں اس کے سبسکرائبرز کی تعدادا میں تقریباً 2اعشاریہ41 ملین کا اضافہ ہوا ہے۔ سبسکرپشنز میں اضافے کو ایک غیر متوقع اعزاز کے طور پر پیش کیا گیا، خاص طور پر چونکہ اسٹریمنگ سروس نے تیسری سہ ماہی کے لیے مزید 10 لاکھ سبسکرائبرز کی توقع کی تھی۔ یہ امید افزا اعداد و شمار نیٹ فلکس کی مستقل مقبولیت کی طرف اشارہ کرتے ہیں اور اسے بالواسطہ طور پر اس بات کا اشارہ بھی سمجھا جاسکتا ہے کہ اسٹریمنگ سروس پر مواد کے معیار میں کافی بہتری آئی ہے۔ 2022ء اپنے اختتام کی جانب بڑھ رہا ہے، اسی کے پیش نظر بولڈ نیٹ فلکس کے انگریزی زبان کے کچھ یادگار شوز کی فہرست پیش کررہا اور ان کی مقبولیت کا جائزہ لے رہا ہے۔

Advertisement

سینڈ مین

افسانوی دنیا ایک دہائی کے دوران تیزی سے مقبول صنف بن گئی ہے کیونکہ یہ ناظرین کو حقیقت کی قید سے بچنے اور ایک متبادل حقیقت کا تصور کرنے کے قابل بناتی ہے۔ ایک خیالی دنیا میں بنایا گیا امریکی ڈراما ’’دی سینڈمین‘‘ کی بنیاد نیل گیمن کی مزاحیہ بک سیریز ہے۔ سیریز کا عنوان بھی ’نیل گیمن‘ ہی ہے۔ مزاحیہ سیریز کو اسکرین پر پیش کرنے کے لیے کوششیں دو دہائیوں سے جاری تھیں مگر یہ کوششیں اس وقت تک بارآور ثابت نہیں ہوسکیں جب تک کہ نیٹ فلکس کی آمد نہیں ہوگئی، جس کے بعد اس پلیٹ فارم نے ’دی سینڈ مین‘ کو پوری دنیا کے ناظرین تک پہنچایا۔ ممکن ہے کہ یہ سیریز ان ناظرین کی فوری توجہ حاصل نہ کرپائے جو حقیقت پسندانہ کہانیوں کی طرف راغب ہوتے ہیں۔ اس کے باوجود، پلاٹ تخلیق کاروں کی ہنرمندی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ سینڈ مین میں مورفیوس کو دکھایا گیا ہے، جو خوابوں کی مجسم صورت ہے ، اور جسے ایک صدی سے زائد عرصے تک ایک خفیہ رسم کے ذریعے غلام بنا کر رکھا جاتا ہے۔ آخر کار وہ فرار ہوجاتا ہے اور اپنے دائرے میں نظم کی کچھ جھلک بحال کرنے کی کوشش کرتا ہے۔سالوں کے دوران، نیٹ فلکس نے ایکشن سے بھرپور شوز پیش کیے ہیں جو خطرناک حد تک باقاعدگی کے ساتھ پرانے موضوعات کو ری سائیکل کرتے ہیں۔ سینڈمین دقیا نوسی سانچے کو توڑتا ہے اور ناظرین کو ایک ایسی داستان کی طرف کھینچتا ہے جو منفرد، غیر معمولی اور تفریح سے بھرپور ہے۔

دی کراؤن

2022 ء میں آنجہانی ملکہ الزبتھ دوم کو اداسی اور بے حسی کے کڑوے آمیزے کے ساتھ الوداع کہا گیا۔ اس کے فوراً بعد، نیٹ فلکس نے ’دی کراؤن‘ کا پانچواں سیزن جاری کیا۔ اگرچہ شکوک و شبہات ظاہر کرنے والوں کا خیال ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ اس سیریز نے چمک کھو دی ہے، تاہم دی کراؤن نے ان ناظرین کو اپنی طرف متوجہ کیا جو آنجہانی ملکہ کو درپیش چیلنجوں اور غیر ارادی مظالم کے بارے میں متجسس تھے جو اس نے انگلینڈ کی ملکہ ہونے کی وجہ سے اپنے پیاروں پر ڈھائے تھے۔ دستاویزی فلمیں اکثر و بیشتر قابل ذکر شخصیات کی ذاتی جدوجہد کی حقیقی تصویر پیش کرنے میں ناکام ثابت ہوئی ہیں۔ اس تناظر میں، دی کراؤن جیسی ڈرامہ سیریز کو دستاویزی فلموں پر برتری حاصل ہے کیونکہ یہ اس رحمدلانہ تعلق سے پرے ہوتی ہیں جو دستاویزی فلموں اور ان کے موضوع کے درمیان استوار ہوجاتا ہے۔

Advertisement

دی وومن ان دی ہاؤس ایکروس دی اسٹریٹ فرام دی گرل ان دی ونڈو

یہ سیریز کتابوں اور فلموں کے عنوانات میں لفظ ’لڑکی‘ استعمال کرنے کے نئے رجحان کی نقل ) پیروڈی ( کرتا ہے۔ اس کے باوجود ’دی وومن ان دی ہاؤس ایکروس دی اسٹریٹ فرام دی گرل ان دی ونڈو‘ میں پیروڈی یا قتل کے اسرار پر مبنی سیریز کے طور پر سنجیدہ توجہ نہیں دی گئی۔ اس کے بجائے، اس سیریز میں،  جس میں کرسٹن بیل نے مرکزی کردار ادا کیا ہے، ایک نرالا پن محسوس ہوتا ہے جو انتہائی دلکش ہے۔ پہلا سیزن انا وائٹیکر ( کرسٹن بیل) کے گرد گھومتا ہے جس مختلف خوف لاحق ہیں اور وہ ان کے اثرات سے نکلنے کی جدوجہد کررہی ہے۔ علاوہ ازیں وہ مبینہ طور پر اپنے پڑوس میں ایک قتل کی گواہ ہے۔ اس وحشیانہ اور اشتعال انگیز دعوے کی وجہ سے، اینا کے خاندان کے لوگ اس سے قطع تعلق کرلیتے ہیں اور اسے شک اور خوف بھری نگاہوں سے دیکھا جاتا ہے۔ تنقید سے بے خوف ہوکر، وہ سچائی کی پرخلوص جستجو کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ دی وومن ان دی ہاؤس اس بات کی قوی یاد دہانی کراتی ہے کہ قتل کے اسرار پر مبنی یہ سیریز قابل پیش گوئی کیسے ہوگئی ہے اور اس کی ایک دلچسپ جھلک پیش کرتی ہے کہ وہ پیش گوئیاں کیا ہو سکتی ہیں۔

ڈیڈ ٹو می

غم ہماری زندگی کا ایک تاریک لیکن ناگزیر پہلو ہے۔ غم زدہ ہونے کے عمل کی سنگین حقیقتوں کو اسکرین پر پیش کرنے کی کوئی بھی کوشش المناک انجام سے دوچار ہوسکتی ہے اور اور بعض اوقات اس پر حوصلہ افزا ردعمل بھی ظاہر ہوسکتا ہے۔ جب اسے 2019 ء میں ریلیز کیا گیا تھا تو ڈیڈ ٹو می نے غم زدہ ہوجانے کے عمل کو بڑی سفاکیت سے اسکرین پر پیش کیا۔ جب سیریز کا تیسرا سیزن 2022 ء میں ریلیز ہوا تو ناظرین نے اسے ہاتھوں ہاتھ لیا اور اس کے اختتام سے بالکل مایوس نہیں ہوئے۔ کلیدی عناصر جنہوں نے تیسرے سیزن کو مقبول بنایا وہ اس سیریز میں ماضی کو بھول جانے اور نئے تجربات کو خوش آمدیدی کہنے کی حقیقت پسندانہ اور جزویات پر مبنی پیش کش تھی ۔

Advertisement

دی واچر

2022ء میں نیٹ فلکس پر سب سے یادگار شوز کی کوئی بھی فہرست ’دی واچر‘ کو شاندار خراج تحسین کے بغیر نامکمل معلوم ہوگی۔ اس سیریز میں بوبی کیناویل نے مرکزی کردار ادا کیا ہے جس میں عام سے واقعات کو ایک شاندار روپ دے دیا گیا ہے۔ یہ سیریز جدید دور کے امریکہ میں رازداری، نفسیاتی پریشانیوں اور گھر کی ملکیت سے جڑے خطرات کے بارے میں ایک دلکش کہانی پیش کرتی ہے۔ بہت پہلے ہم نے سنا تھا کہ امریکیوں کے خواب ایک خوفناک خواب میں بدل گئے ہیں۔ دی واچر اس حد تک پہنچ کر اس بات کی نشاندہی کرتی ہے کہ خوشحالی کا خواب مواقع کی من گھڑت سرزمین میں دفن ہو گیا ہے۔

ہیری اینڈ میگھن

ڈیوک اور ڈچس آف سسیکس اس وقت شہ سرخیوں کا جزو بنے جب انہوں نے برطانوی شاہی خاندان کے عامل رکن کی حیثیت سے اپنے فرائض سے دستبردار ہونے کا فیصلہ کیا۔ ہیری اینڈ میگھن ایک دلکش دستاویزی سیریز ہے جو اس جوڑے کی زندگی میں آنے والے نشیب و فراز پر توجہ مرکوز کرتی ہے۔  شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل کے ساتھ ساتھ ان کے دوستوں اور خاندان کے انٹرویوز سیریز کی صداقت میں اضافہ کرتے ہیں۔ صحافیوں اور مورخین کی بصیرت اس شو کو ان ) شہزادہ ہیری اور میگھن مارکل (کی زندگیوں کا یک طرفہ جائزہ بننے سے روکتی ہے۔ آنے والی دہائیوں میں، ہیری اور میگھن کے رشتے کی بھرپور ڈرامہ نگاری بڑی اور چھوٹی اسکرین پر نظر آئے گی۔ ہیری اور میگھن کو ان منصوبوں کے لیے ایک مفید نقطہ آغاز کے طور پر دیکھا جانا چاہیے۔

Advertisement

انوینٹنگ اینا

مشکوک عزائم رکھنے والے لوگوں کے بارے میں کہانیوں کی بڑی مانگ ہے جو اپنے فائدے کے لیے دوسروں کو دھوکہ دیتے ہیں۔ انوینٹنگ اینا نیٹ فلکس پر ایسی ہی ایک سیریز تھی جسے کہانی کی پیش کش کے انداز کی وجہ سے اگرچہ سنسر کردیا گیا مگر اس میں ایک ایسے کردار کو موثر طور پر پیش کیا گیا جو بصورت دیگر ناظرین کی توجہ حاصل نہیں کرپاتا۔ اس سیریز کی کہانی روسی نژاد اینا سوروکین پر مرکوز ہے جو ایک دولتمند جرمن عورت کے بھیس میں نیویارک کی اشرافیہ کو بے وقف بناتی ہے۔ اپنی دوڑ دھوپ وہ ہزاروں ڈالر حاصل کرکے آرٹ پر مبنی کلب کھولنے میں کامیاب ہوجاتی ہے۔ دھوکہ اینا کا منتخب کردہ ہتھیار ہے اور بنیادی طور پر اس کے انسان ہونے کا معیار بن جاتا ہے۔

ان سائیڈ مین

کیا جاسوس جیل کی آہنی سلاخوں کے پیچھے سے کوئی جرم حل کر سکتا ہے؟ یہ وہ سوال ہے جس کے بارے میں زیادہ تر ناظرین اسی وقت سے متجسس تھے جب سے انہوں نے ’ان سائیڈ مین‘ دیکھنی شروع کی۔ یہ سیریز سزائے موت کے ایک امریکی قیدی کے بارے میں ہے جو ایک برطانوی صحافی کو اس کے دوست کی گمشدگی کے پس پردہ حقیقت کو سمجھنے میں مدد کرتا ہے۔ مجموعی طور پر، ناظرین کو یہ دیکھ کر خوشی ہوئی کہ ’ان سائیڈ مین‘ کی صورت میں جاسوسی کہانیوں کے دائرے کو وسیع کرنے کی ایک ٹھوس کوشش کی گئی ۔

Advertisement

مینز ورسِس بی

بطور مرکزی اداکار روون اٹکنسن کی اس سیریز کی بنیاد ایک اعلیٰ ہستی اور ایک غیر معمولی مخلوق کے درمیان تصادم پر رکھی گئی ہے جو ’ٹام اینڈ جیری‘ میں دیکھی گئی حرکات کا عکس نظر آتی ہے۔ اس سیریز میں ایسے مضحکہ خیز حالات پیش کیے گئے ہیں جو شہد کی مکھی کو انسان کے سب سے بڑے مخالف میں بدل دیتے ہیں۔ اسی دوران یہ سیریز اپنا تنقیدی زور ہمدردی کے اب بھولے ہوئے جذبے سے اخذ کرتی ہے۔ سیریز کی مقبولیت کو بہ آسانی روون ایٹکنسن کی شاندار کارکردگی سے منسوب کیا جا سکتا ہے۔ اس کے باوجود، Man vs Bee رواداری اور ان کے خلاف اپنی زمین کا دفاع کرنے کی ہماری بے تابی پر ایک واضح تنقید پیش کرتی ہے جن کا اس زمین پر مساوی حق ہے۔

1899

1899 جیسے خوفناک عنوان کے ساتھ، یہ آٹھ حصوں پر مشتمل سیریز  میں ایک ایسے سفر کی داستان پیش کرنے کے لیے تجسس، دہشت، سائنس فکشن اور اسرار کے کلیدی عناصر کا مؤثر استعمال کیا گیا ہے ایک ڈراؤنے سفر میں بدل جاتا ہے۔ اس سیریز میں کسی فلم یا سیریز کی درجہ بندی کرنے والی تمام عناصر کو یکجا کردیا گیا ہے۔ یہ سیریز ناظرین کی توجہ حاصل کرتے ہوئے انہیں تباہ کن مہمات پر لے جاتی ہے۔ 1899 انتہائی مہارت سے تخلیق کی گئی سیریز ہے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے اینٹی ڈرون جیمر گن تیار کر لی ، ایکسپو نمائش میں متعارف کروا دی گئی
اگلے ہفتے آئینی ترمیم کی کوئی شکل نکل آئے گی ، خواجہ آصف
پاکستان میں پہلی بار گوگل اور ٹیک ویلی کی شراکت سے کروم بوک اسمبلی لائن کا آغاز
زہران ممدانی کی جیت؛ اسرائیل نے تمام یہودیوں کو نیویارک سے واپس بلالیا
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر