Advertisement
Advertisement
Advertisement

اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے ہمارے نمبرز پورے ہیں، فواد چوہدری

Now Reading:

اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے ہمارے نمبرز پورے ہیں، فواد چوہدری
فواد چوہدری

عمران خان کے وارنٹ گرفتاری چیلنج کر دیے گئے ہیں، فواد چوہدری

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے ہمارے نمبرز پورے ہیں۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلیاں ہر صورت تحلیل ہوں گی، جلد پارلیمانی پارٹی کا اجلاس بلا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے ہمارے نمبرز پورے ہیں، 186 ارکان درکار ہیں جبکہ ہمارے پاس 187 ارکان موجود ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی فواد چوہدری نے مزید کہا کہ قومی اسمبلی میں استعفوں کے لیے بدھ کو اجلاس بلایا ہے۔

Advertisement

استعفوں کی منظوری، عمران خان نے ارکانِ قومی اسمبلی کو بدھ کو طلب کرلیا

اس سے قبل قومی اسمبلی سے استعفوں کی منظوری کے معاملے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے تمام اراکین قومی اسمبلی کو  بدھ کو اسلام آباد طلب کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تحریک عدم اعتماد کے بعد اسمبلی تحلیل ہوجائے گی، فواد چوہدری

ذرائع کے مطابق تمام ارکان قومی اسمبلی کو 28 دسمبر کو دن 12 بجے کے پی ہاؤس پہنچنے کی ہدایت دے دی گئی ہے جبکہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اراکین قومی اسمبلی سے ویڈیو لنک پر خطاب کریں گے۔

Advertisement

ذرائع نے بتایا ہے کہ تمام اراکین شاہ محمود قریشی کی زیر قیادت پارلیمنٹ ہاؤس روانہ ہوں گے، مستعفی اراکین اسپیکر قومی اسمبلی کے سامنے پیش ہو کر استعفوں کی تصدیق کریں گے۔

Advertisement

ذرائع کا کہنا ہے کہ پارٹی قیادت نے ہدایت دی ہے کہ کے پی ہاؤس میں اجلاس بہت اہم ہے، تمام اراکین اجلاس میں شرکت  کو یقینی بنائیں۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سختی سے ہدایت دی ہے کہ کوئی بھی رکن غیر حاضر نہ ہو۔

میڈیا اسٹریٹجی کمیٹی کا اجلاس طلب

دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے میڈیا اسٹریٹجی کمیٹی کا اجلاس طلب کرلیا ہے۔

مرکزی اور پنجاب کی سینئر لیڈ رشپ کا فالو اپ اجلاس آج دوبارہ طلب کر لیا گیا ہے، اجلاس زمان پارک میں عمران خان کی زیر صدارت ہوگا۔

اجلاس میں وزیراعلیٰ کے اعتماد کے ووٹ کے لئے حکمت عملی کو حتمی شکل دی جائے گی اور  وزیراعلیٰ چوہدری پرویزالہیٰ سے ملاقات کرنے والی کمیٹی آج عمران خان کو بریف کرے گی۔

Advertisement

مزید پڑھیں وزیر اعلیٰ پنجاب اعتماد کا ووٹ لیں گے، پی ٹی آئی کا اعلان

اس کے علاوہ اجلاس میں چوہدری پرویزالہیٰ اور مونس الہیٰ سے زیر بحث آنے والے معاملات سے عمران خان کو بریف کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ زمان پارک میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کردیے گئے ہیں اور عمران خان کی رہاش گاہ کے اردگرد سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے نگرانی کی جارہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
پاکستان میں پہلی بار گوگل اے آئی پلس پلان متعارف
سابق سینیٹر مشتاق محفوظ، تمام شہریوں کی واپسی کا عمل جلد مکمل ہوجائے گا، دفتر خارجہ
وزیراعظم کا ملائشیا کے سرکاری دورے سے متعلق اہم بیان
شہر قائد میں سمندری ہوائیں تاحال معطل، موسم گرم رہنے کا امکان
مشکل حالات کے باوجود علم کی شمع جلانے والے اساتذہ قوم کا سرمایہ ہیں، صدر و وزیراعظم
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر