شوکت ترین
سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ 8 ماہ میں آٹے کی قیمت میں دوگنا اضافہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ہماری حکومت کے دوران 20 کلو آٹے کی قیمت اوپن مارکیٹ میں 1300 روپے اور پنجاب اور یوٹیلٹی اسٹورز میں 1100 روپے تھی، 8 ماہ میں اس میں دگنی سے بھی زیادہ اضافہ ہوا ہے۔
ہماری حکومت کے دوران 20 کلو آٹے کی قیمت اوپن مارکیٹ میں 1300 روپے اور پنجاب اور یوٹیلٹی اسٹورز میں 1100 روپے تھی۔ 8 ماہ میں اس میں دگنی سے بھی زیادہ اضافہ ہوا ہے۔ حکومت کی تبدیلی کے تجربے میں خوش آمدید https://t.co/tipZdzjeTl
— Shaukat Tarin (@shaukat_tarin) December 25, 2022
سابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے مزید کہا کہ ایک 75 سالہ سینیٹر کو ٹوئٹ کرنے پر ضمانت نہیں مل رہی، نیب کے دیگر درجنوں کیسز میں ضمانتیں ہو رہی ہیں اور الزامات کو رد کیا جا رہا ہے۔
A 75 year old senator is not getting bail for sending a tweet, whereas in dozens of other NAB cases bails are being given and charges are being quashed. Let the rule of law treat everyone equally.
— Shaukat Tarin (@shaukat_tarin) December 25, 2022
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
