امپورٹڈ حکومت نے ملک میں آئین کی دھجیاں اڑا دی ہیں، قاسم سوری
سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے کہا ہے کہ بلوچستان ایک مرتبہ پھر دہشتگردوں کے نشانے پر ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سبزل روڈ کوئٹہ اور ژوب میں دہشتگردی کی کاروائیوں میں قانون نافذ کرنےوالے ادارے کے اہلکار کی شہادت اور زخمیوں پر رنجیدہ ہوں، اللہ تعالیٰ سےمرحوم کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا ہے۔
سبزل روڈ کوئٹہ اور ژوب میں دھشتگردی کی کاروائیوں میں قانون نافذ کرنےوالے ادارےکے اہلکار کی شہادت اور زخمیوں پر رنجیدہ ہوں، اللہ تعالیٰ سےمرحوم کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعاہے، بلوچستان ایک مرتبہ پھر دھشتگردوں کےنشانےپر ہے وفاقی حکومت اپنی کرسی بچائے یا پاکستان کا امن۔
Advertisement— Qasim Khan Suri (@QasimKhanSuri) December 25, 2022
یہ بھی پڑھیں؛ ہم نے حقیقی آزادی کے لیے جدو جہد کرنی ہے، قاسم سوری
سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے مزید کہا کہ بلوچستان ایک مرتبہ پھر دہشتگردوں کےنشانے پر ہے وفاقی حکومت اپنی کرسی بچائے یا پاکستان کا امن بچائے۔
یہ بھی پڑھیں؛ عالمی مارکیٹ میں پیٹرول انتہائی سستا ہونے کے باوجود پاکستان میں مہنگا بک رہا ہے، قاسم سوری
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
