Advertisement
Advertisement
Advertisement

سرمایہ کاری وقت کی ضرورت ہے، خسرو بختیار

Now Reading:

سرمایہ کاری وقت کی ضرورت ہے، خسرو بختیار
خسرو بختار

وفاقی وزیرفوڈ اینڈ سیکیورٹی خسرو بختیار نے کہا ہے کہ ملک میں سرمایہ کاری کی اشد ضرورت ہے۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں ملکی معیشت کے متعلق آگاہ کرتے ہوئے وفاقی وزیر خسرو بختیار کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ کی خصوصی کمیٹی بنائی جائے جو مسائل وسائل اور حل پر روڈ میپ طے کریںَ

انہوں نے کہا کہ زراعت میں ڈیمانڈ سپلائی ہوتی ہےپاکستان کو 27 ملین ٹن گندم چاہیے، زمین اور فی ایکڑ پیداوار وہی ہے لیکن ضرورت بڑھ رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ٹیکسوں کی ادائیگی کا حجم کم ہے،ڈار صاحب کی اقتصادی پالیسی پائیدار نہیں تھی، نون لیگ کی حکومت جب آئی ایم ایف کے پاس گئی تو کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بہت کم تھا۔

روزمرہ کی اشیا میں ملاوٹ کسی صورت قابل قبول نہیں، وزیراعظم

Advertisement

وفاقی وزیر نے بتایا کہ جو قرضہ دیتا ہے تو وہ خسارہ اور زرمبادلہ کے ذخائر دیکھتا ہے، جو آئندہ حکومت ہوگی اس کو یہ چیلنجز نہیں ہونگے،یہ معیشت پر سیاست کرنے کا وقت نہیں ہے۔

خسرو بختیار نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت ہمیں 10 سال کی پالیسی دینی چاہیے،اس وقت ملکی معیشت جن چیلنجز کی گھنٹی دکھا رہی ہے وہ لمحہ فکریہ ہے،پاکستان 100 سالہ عمر پوری کرے گا تو آبادی 40کروڑ ہوجائے گی، تب اسی زمین سے 40 کروڑ لوگوں کو کھلانا پڑے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت میں بینکوں کا اہم کردار ہوتا ہے اور آج 50 لاکھ بنک اکاؤنٹس میں سے پانچ لاکھ ٹیکس نیٹ میں ہیں، بینک اس وقت حکومت کو پیسہ دے رہے ہیں بڑے سیکٹر کو دے رہے ہیں لیکن سمال انٹر پرائز ز کو نہیں دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں آبادی زمینی وسائل، موسمیاتی تبدیلی، سرمایہ کاری پر قومی پالیسی بنانا ہوگی،مسلم لیگ ق 7 سے 19 ارب ڈالرتک برآمدات لے کر گئی،پیپلزپارٹی 19 سے 25 ارب ڈالر تک برآمدات لے کر گئی، جبکہ مسلم لیگ نون 25 ارب سے صفر پر برآمدات چھوڑ کرگئی ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دہشت گردوں کو کوئی رعایت نہیں، ہتھیار ڈالیں یا انجام بھگتیں، سرفراز بگٹی
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر