نواز، زرداری اور گیلانی کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس کا تفصیلی فیصلہ جاری
عدالت نے سابق صدرآصف علی زرداری، یوسف رضا گیلانی اور نواز شریف کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس نیب کو واپس بھجوانے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام آباد نے توشہ خانہ ریفرنس میں سابق صدر آصف علی زرداری، سابق وزرائےاعظم نواز شریف اورسید یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس نیب کو واپس بھجوانے کا تفصیلی فیصلہ جاری کیا۔
احتساب عدالت نے تفصیلی فیصلے میں کہا کہ وکلا نے دلائل مں کہا کہ نیب آرڈیننس کے تحت 500 ملین سے کم مالیت کے مقدمات پر احتساب عدالت کا دائرہ اختیار نہیں بنتا۔
تفصیلی فیصلے میں کہا گیا کہ استغاثہ کی جانب سے بتایا گیا کہ توشہ خانہ ریفرنس 118.52 ملین روپے کی کرپشن کا ریفرنس ہے، نیب آرڈیننس ترمیمی ایکٹ کے تحت سیکشن 5 او شامل کیا گیا تھا۔
عدالت نے تفصیلی فیصلے میں کہا کہ سیکشن 5 او کے تحت صرف 500 ملین روپے یا اس سے زائد کے مقدمات ہی احتساب عدالت کی دائرہ اختیارمیں آتے ہیں۔ سیکشن 5 او کے تحت اس مقدمے میں احتساب عدالت کا دائرہ اختیار نہیں بنتا۔ لہذا توشہ خانہ ریفرنس چیئرمین نیب کو واپس بھیجا جاتا ہے۔
احستاب عدالت نے تفصیلی فیصلے میں حکم دیا کہ نیب ریفرنس کو متعلقہ فورم کو بھجوائے۔
توشہ خانہ ریفرنس میں آصف علی زرداری، یوسف رضا گیلانی اور نواز شریف ملزم نامزد تھے۔ اومنی گروپ کے خواجہ برادران بھی توشہ خانہ کیس میں ملزم نامزد تھے۔ مسلسل عدم پیشی پرعدالت نے نواز شریف کو اشتہاری قرار دے رکھا تھا۔
تفصیلی فیصلہ احتساب عدالت نمبر 3 کے انچارج جج محمد بشیر کی جانب سے جاری کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
