Advertisement
Advertisement
Advertisement

نائیجیریا میں مسلح افراد کی انتقامی کارروائی، 21 افراد کو آگ لگادی

Now Reading:

نائیجیریا میں مسلح افراد کی انتقامی کارروائی، 21 افراد کو آگ لگادی
نائیجیریا میں مسلح افراد کی انتقامی کارروائی، 21 افراد کو آگ لگادی

گذوا لوکل گورنمنٹ ایریا کے ضلع فاطا کے باکالی گاؤں پر حملہ کرنے والے مسلح ڈاکووں نے گذشتہ روز کدوونا میں ایک ہی خاندان کے 21 افراد کو گھر میں بند کر کے جلایا تھا۔

نائیجیریا میں جرائم پیشہ افراد کے گروہ نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے گاؤں کے 21 افراد کو گھر میں قید کر کے آگ لگادی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 16 افراد سمیت 21 افراد زندہ جل کر ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ادارے  کے مطابق علاقہ مکینوں نے بتایا کہ کچھ عرصہ پہلے گاؤں کے لوگوں نے سیکیورٹی اہلکاروں کے ساتھ مل کر جرائم پیشہ افراد کے کیمپ پر حملہ کیا تھا ۔

جس کا بدلہ لینے کے لیے ان جرائم پیشہ افراد نے پہلے تو گاؤں میں فائرنگ کی اور پھر کئی گاڑیوں اور مکانوں کو نذرِ آتش کردیا۔ جس کے نتیجے میں 21 افراد جاں بحق ہوگئے۔

باکالی کے علاقہ مکینوں کے رہنما ’سنی نوہو‘ نے بتایا کہ انہوں نے حملے میں 21 لوگوں کو ہلاک کیا۔

Advertisement

رہائشیوں کا کہنا تھا کہ حملہ آوروں نے ایک ہی خاندان کے 16 افراد کو گھر میں بند کر کے جلا دیا جس میں 6 بچے اور علاقے کے دفاعی گروپ کے 5 افراد بھی شامل تھے۔

Advertisement

پولیس کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہمیں مسلح افراد کے حملے کی اطلاع علاقہ مکینوں سے ملی تاہم ہم مزید تفصیلات اکھٹی کررہے ہیں۔

گاؤں میں رہنے والوں کا کہنا ہے کہ واقعے سے کچھ عرصہ پہلے علاقائی دفاعی گروپ کے افراد نے نائیجریا کی سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر ان جرائم پیشہ افرا کے کیمپ پر حملہ کیا تھا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے سیکیورٹی فورسز کی جانب سے علاقے میں کیے گئے آپریشن میں 250 سے زائد دہشت گردوں اور ڈاکوؤں کو ہلاک کیا گیا تھا تاہم اس دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
غزہ جنگ میں اسرائیل نے 2 سال میں 1152 فوجی گنوا دیے، رپورٹ جاری
فلوٹیلا کے مزید 171 ارکان بشمول گریٹا تھنبرگ اسرائیل سے بے دخل، مشتاق احمد تاحال زیر حراست
نیدرلینڈ، لاکھوں افراد کا فلسطینیوں کے حق میں مظاہرہ، 30 فیصد آبادی سڑکوں پر نکل آئی
سال 2026؛ رمضان المبارک کا آغاز کب سے ہوگا؟ تاریخ کی پیشگوئی
جلد معلوم ہوجائے گا کہ حماس سنجیدہ ہے یا نہیں، امریکی وزیرخارجہ
قاہرہ مذاکرات میں بڑی پیش رفت،حماس ہتھیار ڈالنے پر مشروط آمادہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر