Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہم بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں کو وطن کے سفیر سمجھتے ہیں، پرویزالٰہی

Now Reading:

ہم بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں کو وطن کے سفیر سمجھتے ہیں، پرویزالٰہی
تحریک عدم اعتماد

مسلم لیگ ن کا وزیر اعلیٰ پنجاب کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ہم بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں کو وطن کے سفیر سمجھتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے ہانگ کانگ چیمبر آف کامرس کے صدر اور بورڈ آف انوسٹمنٹ ہانگ کانگ کے وائس چیئرمین چودھری گلزار محمد کی ملاقات ہوئی ہے جس میں باہمی دلچسپی کے امور، سرمایہ کاری کے فروغ اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ مختصر مدت میں پنجاب کو سرمایہ کاری کے لحاظ سے سب سے بہترین صوبہ بنایا ہے اور سرمایہ کاری کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا ہے۔

  انہوں نے کہا کہ سرمایہ کاروں کے لئے ون ونڈو آپریشن کی سہولت فراہم کی گئی ہے جبکہ سرمایہ کاری کے حوالے سے این اوسیز لینے کے عمل کو بھی آسان کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ مخالفین کی پروا نہیں صرف عام آدمی کی زندگی بہتر بنانے کی فکر ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کے بزنس فرینڈلی اقدامات کے باعث غیر ملکی سرمایہ کار پنجاب میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے لئے آرہے ہیں جبکہ ہانگ کانگ کے سرمایہ کار بھی پنجاب میں سرمایہ کاری کے مواقع سے فائدہ اٹھائیں گے اور ہرممکن سہولت فراہم کریں گے۔

چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ عوام کی سہولت کے لئے پراپرٹی ٹرانسفر فیس 100 فیصد کم کی ہے جبکہ پنجاب بھر میں پراپرٹی ٹرانسفر فیس کو 2 فیصد سے کم کر کے ایک فیصد کیا ہے اور اوورسیز پاکستانیوں کے حقوق کے تحفظ کے لئے اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کو فعال کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے اپنے دور میں اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جبکہ افسوس کا مقام ہے کہ پی ڈی ایم کی وفاقی حکومت نے اوورسیز پاکستانیوں سے ووٹ کا حق چھین لیا۔

یہ بھی پڑھیں؛ چودھری پرویز الٰہی کی ماحول دوست ہائبرڈ بسوں کی خریداری کے عمل کو تیز کرنے کی ہدایت

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ وفاقی حکومت بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں کے حقوق کی قاتل ہے جبکہ ہم بیرون ملک بسنے والے پاکستانیوں کو وطن کے سفیر سمجھتے ہیں اور اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے جامع پالیسی بھی لا رہے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہماری حکومت نے مختصر عرصے میں پنجاب کے سالانہ ترقیاتی پروگرام کے حجم میں 50 ارب روپے کا اضافہ کیا ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں؛ دریائے چناب پر دو بڑے ڈیمز بنانے کا منصوبہ بنایا ہے، چودھری پرویز الٰہی

وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے مزید کہا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کاحجم 685 ارب روپے سے 726 ارب روپے تک پہنچ چکا ہے جبکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام سے ترقی کے ثمرات نچلی سطح پر بھی پہنچیں گے۔

اس موقع پر ہانگ کانگ چیمبر آف کامرس کے صدر اور بورڈ آف انوسٹمنٹ ہانگ کانگ کے وائس چیئرمین چودھری گلزار محمد نے کہا کہ سرمایہ کاروں کی آسانی کے لئے چودھری پرویز الٰہی کے اقدامات قابل تحسین ہیں، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل کے لئے بھی چودھری پرویز الٰہی گراں قدر کام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چودھری پرویزالٰہی نے مختصر عرصے میں سرمایہ کاری کے لئے بے مثال اقدامات کئے ہیں، آپ کے دور میں سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔

 ہانگ کانگ چیمبر آف کامرس کے صدر اور بورڈ آف انوسٹمنٹ ہانگ کانگ کے وائس چیئرمین چودھری گلزار محمد نے مزید کہا کہ چودھری پرویزالٰہی کے ہرشعبے میں مثبت کام آج بھی لوگوں کو یاد ہیں جبکہ انشاء اللہ آپ کی قیادت میں صوبہ پنجاب ایک بار پھر پائیدار ترقی کی جانب گامزن ہوگا۔

اس موقع پر ٹکٹ ہولڈر جبران خان او رضیغم گوندل بھی موجود تھے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آئندہ مالی سال کا بجٹ ایف بی آر نہیں بنائے گا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب
خضدار میں آپریشن،فتنتہ الہندوستان کے خواتین کے لباس میں 4 دہشتگردگرفتار
ڈائریکٹر ورلڈ بینک بھی وزارت قومی صحت کی کارکردگی کی معترف
او جی ڈی سی کی بڑی کامیابی، خیرپور میں گیس اور کنڈینسیٹ کے نئے ذخائر دریافت
سونے کی قیمت میں مسلسل اضافہ، کاروبار متاثر ہونے لگا
پاور سیکٹر کا گردشی قرضہ ختم کرنے کیلئے آئی ایم ایف نے ڈیڈ لائن طے کر دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر