
کرناٹک میں مسلمان نوجوان کے قتل کے بعد حالات کشیدہ
بھارتی ریاست کرناٹک میں مسلمان نوجوان کے قتل کے بعد حالات کشیدہ ہوگئے ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک کے منگلورو شہر کے علاقے کرشنا پورہ میں ہندوتوا غنڈوں نے ایک مسلمان نوجوان کو چاقو کے وار سے قتل کردیا۔
رپورٹ کے مطابق مسلمان نوجوان کے قتل کے بعد ریاست کے مختلف علاقوں میں حالات کشیدہ ہوگئے ہیں جب کہ شہر میں دفعہ 144 نافذ کردی گئی ہے، جاں بحق نوجوان کی شناخت جلیل کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کسی بھی ناخوش گوار واقعے سے بچنے کے لیے 48 گھنٹے کے لیے پابندیاں لگائی گئیں ہیں جب کہ پولیس کے مطابق جلیل پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ اپنی دکان کے سامنے کھڑا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ حملہ کرنے کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے جب کہ جلیل کو زخمی حالت میں اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔
پولیس کمشنر این ششی کمار کا کہنا ہے کہ جلیل زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ہے اور اب لاش کو مزید کارروائیوں کے لیے اے جے اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News