Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان پیپلزپارٹی آج بھی شہید بینظیر بھٹو کے مشن پر گامزن ہے، شازیہ مری

Now Reading:

پاکستان پیپلزپارٹی آج بھی شہید بینظیر بھٹو کے مشن پر گامزن ہے، شازیہ مری
شازیہ مری

پیپلز پارٹی نے جمہوریت کیلئے سب سے زیادہ قربانیاں دیں، شازیہ مری

مرکزی ترجمان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی آج بھی شہید بینظیر بھٹو کے مشن پر گامزن ہے۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی ترجمان پیپلز پارٹی شازیہ مری کا شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی 15ویں برسی پر ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ 27 دسمبر محترمہ شہید بینظیر بھٹو کی 15ویں برسی کا دن ہے اور ہم محترمہ شھید بینظیر بھٹو کو اس دن خراج عقیدت اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو نے پاکستان کے اندر جمہوریت اور آئین کی بالادستی کیلئے بہت جدوجہد کی ہے جبکہ محترمہ بینظیر بھٹو کی جدوجہد کا محور جمہوریت، انسانی اور معاشی حقوق تھے اور شھید بینظیر بھٹو نے بہادری سے دہشتگردی کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جان کا نظرانہ بھی پیش کیا ہے۔

   ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلزپارٹی آج بھی شھید بینظیر بھٹو کے مشن پر گامزن ہے اور بی آئی ایس پی پروگرام بینظیر بھٹو شھید کے نام سے منسلک ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ سب کو ملکر اظہار یکجہتی کے لیے کھڑا ہونا پڑے گا، شازیہ مری

Advertisement

شازیہ مری نے کہا کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا خواب شہید بینظیر بھٹو نے دیکھا تھا اور وہ چاہتی تھی کہ غریب ترین گھرانوں کو ایسی مدد فراہم کی جائے تاکہ وہ معاشرے کے اندر باعزت زندگی بسر کریں۔

انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری نے شہید رانی کے امنگوں کے مطابق لاکھوں خاندانوں کی کفالت کا پروگرام بنایا اور آج بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے 8.5 ملین غریب خاندانوں کی مالی معاونت کی جارہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ شہید بینظیر بھٹو کا مشن ابھی پورا نہیں ہوا ہے کہ جس کے تحت پاکستان ترقی کے اونچایوں کو چھوئے گا۔

یہ بھی پڑھیں؛ بلاول بھٹو اپنے نانا شہید اور والدہ شہید کے فلسفے پر گامزن ہیں، شازیہ مری

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شہید رانی کا مشن پاکستان کو اقتصادی، سماجی اور سیاسی طور پرمضبوط دیکھنا تھا اور آج چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری دنیا بھر میں شہید بینظیر بھٹو کا مشن لیکر آگے بڑھ رہے ہیں۔

مرکزی ترجمان پیپلز پارٹی شازیہ مری نے مزید کہا کہ آئین سب ملکر ایک بار پھر اس عزم کودہرائیں کہ ہمیں پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنانا ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی، ای بی ایم کاز وے کے دونوں ٹریک ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے
کراچی انٹرمیڈیٹ بورڈ نے آرٹس ریگولر گروپ کے نتائج کا اعلان کردیا
سندھ میں نجی اسکولوں کے لیے بڑی تبدیلی، اسکول مالکان کے لیے اہم ہدایت
صدر آصف زرداری چین کے سرکاری دورے پر چنگدو پہنچ گئے
کراچی، بارش کے بعد ملیریا، ڈینگی اور چکن گونیا پھیلنے کے خدشات پر انتظامیہ کا ردعمل
کراچی کی سڑکوں کے حوالے سے میئر کراچی کا اہم بیان سامنے آ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر