Advertisement
Advertisement
Advertisement

جماعت اسلامی کا بلدیاتی انتخابات میں تاخیر پر چیف جسٹس کو خط لکھنے کا اعلان

Now Reading:

جماعت اسلامی کا بلدیاتی انتخابات میں تاخیر پر چیف جسٹس کو خط لکھنے کا اعلان
جماعت اسلامی

جماعت اسلامی کا بلدیاتی انتخابات میں تاخیر پر چیف جسٹس کو خط لکھنے کا اعلان

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے اعلان کیا ہے کہ 2020 کے بعد سے بلدیاتی انتخابات تاخیر کا شکار ہیں، انتخابات میں تاخیر پر چیف جسٹس آف پاکستان کو خط لکھیں گے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کل صوبائی حکومت نے ایک بار پھر انتخابات کو ملتوی کرانے کے لئے خط لکھ دیا ہے، جب دو مرتبہ ہائی کورٹس نے انکی پٹیشن کو مسترد کردیا پھر یہ مطالبہ کیا جارہا ہے۔

جماعت اسلامی ہر محاظ پر لڑے گی

انہوں نے کہا کہ 23 اکتوبر کی تاریخ آئی تو انہوں نے نفری کا بہانہ کیا، جب انتخابات قریب آتے ہیں تو یہ دونوں پارٹیاں بہانے بناتی رہتی ہیں۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ اگست 2020 سے انتخابات اب تک نہیں ہوسکے ہیں، الیکشن کمیشن کوئی بھی فیصلہ کرتا ہے تو ہمیں بلایا جائے، یہ چاہتے ہیں کنفیوڑن رہے اور اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

Advertisement

بھی پڑھیں: اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ہوں گے یا نہیں، فیصلہ محفوظ 

انکا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی ان کے ہر محاظ پر لڑے گی اور آئین کے خلاف کام کرنے والوں کو بے نقاب کرینگے، چیف جسٹس کو اس حوالے سے خط لکھیں گے۔

حافظ نعیم الرحمان کا شہید بے نظیر کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرنے کا مطالبہ

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کو 27 دسمبر 2097 میں شہید کردیا گیا تھا انکی مغفرت کی دعا کرتے ہیں، 2007 میں بی بی شہئد ہوئی تھیں تاہم آج تک قاتل نہیں پکڑے گئے جبکہ 2008 میں پی پی پی کی حکومت آگئی تھی تاہم اسکے باوجود قاتلوں کا نہ پکڑے جانا سوالیہ نشان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: شہید بینظیر بھٹو کی 15ویں برسی، ملک بھر سے قافلوں کی آمد کا سلسلہ جاری

انہوں نے کہا کہ پارٹی چیئرپرسن کی شہادت کے بعد پیپلز پارٹی قاتلوں کو گرفتار نا کرسکی، میں پھر مطالبہ کرتا ہوں بی بی شہید کے قاتلوں کو فوری گرفتار کیا جائے۔

Advertisement

نعیم الرحمان نے مزید کہا کہ گوادر میں 2 ماہ سے دھرنا جاری تھا اس پر دھاوا بولا گیا بچوں اورعورتوں کو مارا گیا، پچھلی مرتبہ دھرنے میں ایک معاہدہ ہوا تھا تاہم اس پر عمل نہیں ہوا اسی لئے وہ لوگ دوبارہ سڑکوں پر ہیں، حق دو گوادر تحریک کے لوگوں سے بات کرنی چاہیے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان نے 50 کروڑ ڈالر یوروبانڈ کی بروقت ادائیگی کا انتظام کرلیا
خضدار میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 بھارتی سرپرست دہشتگرد واصلِ جہنم
دریائے سندھ اور بیراجوں میں پانی کی صورتحال سے متعلق تازہ ترین اعداد و شمار جاری
پیپلز پارٹی کا پنجاب میں زرعی ایمرجنسی نافذ کرنے کا مطالبہ
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں نیا ریکارڈ قائم، پہلی بار 1 لاکھ 58 ہزار کی سطح عبور
پاکستانیوں کیلئے اچھی خبر، بجلی کی قیمت میں 6 فیصد کی کمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر