Advertisement
Advertisement
Advertisement

استعفوں کی تصدیق، پی ٹی آئی ارکان کا کل قومی اسمبلی جانے کا پلان ملتوی

Now Reading:

استعفوں کی تصدیق، پی ٹی آئی ارکان کا کل قومی اسمبلی جانے کا پلان ملتوی
پی ٹی آئی

قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی کا معاملہ، پی ٹی آئی کا 4 ناموں پر غور

تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی تصدیق کے معاملے پر پی ٹی آئی ارکان نے کل قومی اسمبلی جانے کا پلان ملتوی کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے ارکان کی جانب سے کل قومی اسمبلی جانے کا پلان ملتوی کردیا گیا ہے اور خیبرپختونخوا ہاؤس میں بھی جمع نہ ہونے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پی ٹی آئی ارکان کی جانب سے کل قومی اسمبلی نہ جانے کا فیصلہ اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی عدم دستیابی کے باعث کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو کل خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں ارکان سے خطاب کرنا تھا۔

پی ٹی آئی ارکان کا استعفوں کی تصدیق کیلئے پیش ہونے کا فیصلہ

Advertisement

دو روز قبل پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ارکان نے 28 دسمبر کو اسپیکر چیمبر میں استعفوں کی تصدیق کیلئے پیش ہونے کا فیصلہ کیا تھا۔

ذرائع قومی اسمبلی کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف کی طرف سے استعفوں قبول کرنے سے گریز کی پالیسی اپنا لی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ اسپیکر شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی برسی کے لئے گڑھی خدابخش روانہ ہوجائیں گے اور 27 دسمبر کو اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویزاشرف بے نظیر بھٹو شہید کی برسی کے جلسے میں شرکت کریں گے۔

Advertisement

اس کے علاوہ 28 دسمبر کو اسپیکر قومی اسمبلی  پارٹی کے خدابخش میں اجلاس میں شریک ہوں گے جبکہ 28 دسمبر کی رات یا 29 دسمبر کو اسپیکر آپس اسلام آباد آئیں گے اور ایک ہفتے کے لئے آسٹریلیا انٹرنیشنل سسپیکرز یونین کانفرنس میں چلے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے 123 ارکان اسمبلی کا جمعرات کو اسپیکر کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ

ذرائع قومی اسمبلی کے مطابق  پی ٹی آئی  ارکان کو اسپیکر نے الگ الگ استعفوں کی تصدیق کے لئے بلانے کا کہہ دیا ہے، پی ٹی آئی کے پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی کو پیغام دے دیا گیا ہے کہ ان کے ارکان الگ الگ آئیں۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اگر 28 دسمبر کو پی ٹی آئی ارکان آئے تو استعفوں کی تصدیق کا عمل نہیں ہوسکے گا، ایک تو اسپیکر 28 دسمبر کو شہر سے باہر ہوں گے اور دوسرا ارکان کو الگ الگ آنے کا ابھی وقت نہیں دیا گیا۔

قومی اسمبلی کے ذرائع کے مطابق ارکان کے استعفوں کی تصدیق تب ہی ہوگی جب انہیں مقررہ تاریخ پر اسپیکر الگ الگ بلائیں گے۔

پی ٹی آئی کے ارکان اسمبلی کے استعفوں کا معاملہ، اسپیکر نے پالیسی تیار کرلی

Advertisement

اس سے قبل تحریک انصاف کے ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے معاملے پر اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پالیسی تیار کرلی گئی تھی۔

 تحریک انصاف کے 123 ارکان کے استعفوں کی منظوری کے لئے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے گیارہ ارکان کے استعفے قبول کرنے کے وقت اپنے ہی اختیار کئے گئے طریقہ کار سے انحراف کی پالیسی تیار کی ہے۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کا معاملہ؛ شاہ محمود قریشی کا خط اسپیکر سیکرٹریٹ تک پہنچ گیا

تیار کردہ پالیسی کے مطابق پی ٹی آئی کے 123 ارکان استعفے منظور کرانے آئے تو انہیں اپنے ہاتھ سے استعفیٰ لکھ کر دینا ہوگا کہ کن حالات میں اور کن وجوہات کی بنا پر استعفی دے رہے ہیں بتانا ہوگا۔

ماضی میں جب اسپیکر راجہ پرویزاشرف نے گیارہ ارکان کے استعفے قبول کیے تھے تو ایسا کوئی عمل نہیں کیا تھا جبکہ وہ گیارہ قبول کئے گئے ارکان کے استعفوں میں سے کوئی ایک بھی ہاتھ سے لکھا ہوا نہیں تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر