Advertisement
Advertisement
Advertisement

بچے چاہیے لیکن بچوں کی ماں نہیں چاہیے، سلمان خان

Now Reading:

بچے چاہیے لیکن بچوں کی ماں نہیں چاہیے، سلمان خان

بالی وڈ سپر اسٹار سلمان خان نے کچھ سال قبل انکشاف کیا تھا کہ وہ بچوں کے خواہش مند ہیں لیکن فی الحال وہ شادی نہیں کرنا چاہتے۔

بالی وڈ کے بھائی جان آج اپنی 57ویں سالگرہ منارہے ہیں جس کے پیشِ نظر بالی وڈ انڈسٹری سمیت دنیا بھر سے انہیں سالگرہ کی مبارکبادیں دی جارہی ہیں، مداح ان کے پرانے قصوں اور بیانات کا تذکرہ سوشل میڈیا پر کررہے ہیں۔

سلمان خان اکثر ہی بچوں کے ساتھ پیار اور محبت سے پیش آتے نظر آتے ہیں، بھارتی میڈیا کے مطابق 2019 میں دیے گئے اپنے ایک انٹرویو میں سلمان خان نے بچوں کا تذکرہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی اداکار سلمان خان نے اپنا جیون ساتھی چُن لیا؛ اداکارہ کا نام سامنے آگیا

انٹرویو میں اداکار کا مسکراتے ہوئے کہنا تھا کہ ‘مجھے بچے چاہئیں لیکن بچوں کے ساتھ مائیں بھی آتی ہیں، مجھے بچے کی ماں نہیں چاہیے لیکن بچوں کو ماں کی ضرورت ہوتی ہے’۔

Advertisement

سلمان نے یہ بھی کہا کہ ‘مجھے بچوں کی ماں نہیں چاہیے البتہ میرے پاس بچوں کو سنبھالنے کے لیے پورا گاؤں ہوگا’۔

خیال رہے کہ ماضی میں سلمان خان کے متعدد اداکاراؤں سے معاشقے کی خبریں سامنے آئیں لیکن انہوں نے اب تک شادی نہیں کی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لندن میں چاہت فتح علی خان پر انڈوں سے حملہ، ویڈیو وائرل
فرحان سعید اور عروہ حسین ایک ساتھ؛ نئے گانے کا پوسٹر جاری
ایمن زمان اور مجتبیٰ لاکھانی کی راہیں جدا؛ علیحدگی کی تصدیق
’’ابیر گلال‘‘ کا فلمی سفر کٹھن، فواد خان نے خاموشی توڑ دی
وہ ڈرامہ جس نے ہانیہ عامر کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا؟
ڈکی بھائی کے خلاف جوئے پروموشن کیس میں اہم پیش رفت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر