Advertisement
Advertisement
Advertisement

لاہور کی اسموگ میں پھر اضافہ،دنیا کا چوتھا آلودہ ترین شہر قرار

Now Reading:

لاہور کی اسموگ میں پھر اضافہ،دنیا کا چوتھا آلودہ ترین شہر قرار

پنجاب میں فضائی آلودگی کا زور برقرار ہے لاہور چوتھے نمبر پر جبکہ کراچی کو دنیا کا چھٹا آلودہ شہر قرار دے دیا گیا ہے

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ایک بار پھر اسموگ نے ڈیرے ڈال لیئے ہیں شہر میں اس وقت دُھند کی وجہ سے حد نگاہ متاثر ہے ۔

 ایئر کوالٹی انڈیکس کی سب سے زیادہ شرح فیروز پور روڈ میں ریکارڈ ہوئی 

 محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق صبح سویرے شہر کا اوسط ائیر کوالٹی انڈیکس 204 ریکارڈ کیا گیا ہے،

لاہور کےعلاقے ایف سی کالج  میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی شرح 330 ریکارڈ کی گئی ہے تاہم اس وقت فیروز پور روڈ کے اطراف میں ایئر کوالٹی انڈیکس کی سب سے زیادہ شرح 446 ریکارڈ کئ گئی ہے۔

Advertisement

 علاوہ ازیں ڈیفنس کے علاقہ میں آلودگی کی شرح  246 جبکہ شملہ پہاڑی کے اطراف میں 394 ریکارڈ کی گئی ہے۔

ائیرکوالٹی انڈیکس کے لحاظ سے فضاء میں آلودگی کی درجہ بندی کیا ہے

درجہ بندی کے مطابق 151 سے 200 درجے تک کہ آلودگی مضرِصحت ہوتی ہے جبکہ 201 سے 300 درجے تک کی آلودگی  کا شمارانتہائی مضر صحت میں ہہوتا ہے۔

خیال رہے کہ 301 سے زائد درجہ خطرناک آلودگی کو ظاہر کرتا ہے اور ماہرین صحت نے سانس اور دمہ کے مریضوں کو  اس سے احتیاط کرنے  کی ہدایت دی ہے۔

فضائی آلودگی

Advertisement
اسموگ ایک فضائی آلودگی ہے جو ہوا میں موجود مضر صحت گیسوں کے اخراج اور ہوا میں موجود مٹی کے ذرات کے ملاپ سے بنتی ہے، دھواں اور درجہ حرارت کم ہونے کے باعث بننے والی دھند (فوگ) جب آپس میں ملتی ہے تو یہ سموگ بناتی ہے۔

یہ ایک قسم کی فضائی آلودگی ہے جسے فوٹو کیمیکل اسموگ بھی کہا جاتا ہے اور یہ اس وقت پیدا ہوتی ہے جب نائٹروجن آکسائیڈز جیسے دیگر زہریلے ذرات سورج کی روشنی سے مل کر ردعمل ظاہر کرتے ہیں۔

اسموگ سے انسانی صحت پر انتہائی خطرناک اثرات مرتب  ہوتے ہیں جس کی ظاہری علامات میں نزلہ، کھانسی، گلا خراب، سانس کی تکلیف اور آنکھوں میں جلن  ہیں، جو کہ ہر عمر کے شخص کو بری طرح متاثر کرتی ہیں۔

اس کے علاوہ اسموگ انسانی صحت کو ایسے نقصانات بھی پہنچاتی ہے جو بظاہر فوری طور پر نظر تو نہیں آتے لیکن وہ کسی بھی شخص کو موذی مرض میں مبتلا کر سکتے ہیں جیسا کہ پھپھڑوں  کا خراب ہونا یا کینسر۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب اسمبلی میں ٹک ٹاک پر پابندی عائد کرنے کی قرارداد جمع
حالیہ سیلاب میں ریلیف آپریشن جیسی مثال تاریخ میں نہیں ملتی، وزیر خزانہ
فتنہ الخوارج کی بڑھتی پریشانی اور خارجی سرغنہ کے ہولناک انکشافات منظرعام پر
دریاؤں اور بیراجوں پر کہاں کتنا پانی؟ تازہ ترین صورتحال کے اعدادوشمار جاری
دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند، گڈو، سکھر اور کوٹری بیراج پر پانی کا دباؤ بڑھنے لگا
گلگت بلتستان اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر