سلمان خان کی سالگرہ: گھر کے باہر جمع ہونیوالے مداحوں پر پولیس کا لاٹھی چارج
گزشتہ روز بالی ووڈ کے دبنگ سپراسٹار سلمان خان کی 57 ویں سالگرہ کے موقع پران کے مداحوں پر پولیس کی جانب سے لاٹھی چارج کیا گیا۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ اس وقت پیش آیا جب سپر اسٹار کی سالگرہ کے موقع پر ان کے سینکڑوں مداح ان کے گھر گلیکسی اپارٹمنٹس کے باہر جمع ہوگئے، جسے کنٹرول کرنے کیلئے پولیس کو مجبوراً مداحوں پر لاٹھی چارج کرنا پڑا۔
پرستاروں کی بڑی تعداد نے پولیس کی جانب سے روکنے اور لاٹھی چارج کرنے کے باوجود سلمان خان کے گھر کی جانب لگی رکاوٹوں کو عبور کرنے کی کوشش کی۔
ویڈیو دیکھیں:
Advertisement
AdvertisementAdvertisementView this post on InstagramAdvertisementAdvertisementAdvertisement
Advertisement
یہ بھی پڑھیں:اداکار نواز الدین صدیقی کا سلمان خان سے متعلق اہم انکشاف
Thank u all …. pic.twitter.com/uDRZxMfFRd
— Salman Khan (@BeingSalmanKhan) December 27, 2022
سلمان خان تھوڑے وقت کیلئے اپنے گھر کی بالکونی پرنمودار ہوئے ، انہوں نے ہاتھ ہلا کر پرستاروں کا شکریہ ادا کیا، وہ کافی دیر پرستاروں کو ہاتھ ہلاک کر جواب دیتے رہے۔

وائرل ہونے والی ویڈیوز اور ان کے پرستاروں کے ٹوئٹس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ان کے گھر کے باہر جمع ہونے والے لوگوں کی بڑی تعداد اس وقت بےقابو ہوگئی، جب سلمان خان کو ان کے گھر کی بالکونی میں دیکھنے کے منتظر پرستاروں کا صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: معروف بھارتی اداکار سلمان خان نے اپنا جیون ساتھی چُن لیا؛ اداکارہ کا نام سامنے آگیا
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
