کراچی کے نالہ متاثرین کو معاوضے کی بقیہ رقم ایک ماہ میں ادا کرنے کی ہدایت
سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کو حکم دیا کہ تمام محکموں میں معذورافراد کی بھرتیوں کا عمل دو ہفتوں میں شروع کیا جائے۔
سپریم کورٹ رجسٹری کراچی میں سندھ حکومت کے مختلف محکموں میں معذورافراد کے کوٹے پر ملازمتیں نہ دینے کے معاملے پر سماعت کے دوران معذورافراد کے سرکاری ملازمتوں کے کوٹے پرعملدرآمد نہ کرنے پرسندھ حکومت پرعدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔
عدالتِ عظمی نے سندھ حکومت کو تمام محکموں میں چار ماہ میں معذور افراد کے کوٹے پر بھرتیاں مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ تمام محکموں میں معذورافراد کی بھرتیوں کا عمل دو ہفتوں میں شروع کیا جائے۔
ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سندھ نے عدالت کو بتایا کہ جن محکموں میں آسامیاں خالی ہیں ان میں بھرتیاں کی جائیں گی، معذورافراد کے کوٹے پر سندھ حکومت نے کچھ حد تک عملدرآمد کیا ہے۔
درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ صوبے میں تمام محکموں میں معذور افراد کے لیے ملازمتوں کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔ کوٹہ مختص ہونے کے باوجود سندھ حکومت معذورافراد کو سرکاری ملازمین نہیں دے رہی۔
درخواست گزار نے استدعا کی کہ سندھ حکومت کو معذور افراد کے کوٹے پر عملدرآمد کرنے کا حکم دیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
