Advertisement
Advertisement
Advertisement

استعفوں کی تصدیق، پی ٹی آئی وفد اور اسپیکر قومی اسمبلی کی ملاقات کا وقت طے

Now Reading:

استعفوں کی تصدیق، پی ٹی آئی وفد اور اسپیکر قومی اسمبلی کی ملاقات کا وقت طے
پی ٹی آئی کے مزید استعفیٰ منظور

پی ٹی آئی کے مزید استعفیٰ منظور

تحریک انصاف کے ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی تصدیق کے معاملے پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وفد اور اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کی ملاقات کا وقت طے ہو گیا، ملاقات کل پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کا وفد ڈپٹی پارلیمانی لیڈر شاہ محمود قریشی کی قیادت میں  اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف سے ملے گا۔

تحریک انصاف کا وفد کل بروز جمعرات صبح ساڑھے 11 بجے اسپیکر قومی اسمبلی سے ان کے چیمبر میں ملاقات کرے گا۔

اس کے علاوہ ملاقات کے دوران پاکستان تحریک انصاف کے اراکین کی جانب سے قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ مرکزی سیکرٹری جنرل اسدعمر، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری، سابق چیف وہیپ ملک عامر ڈوگر اور پرویز خٹک سمیت دیگر اراکین تحریک انصاف کے وفد کا حصہ ہونگے۔

Advertisement

اسپیکر قومی اسمبلی کی میڈیا سے گفتگو

دوسری جانب اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں کل لاڑکانہ میں تھا پی ٹی آئی کے سابقہ چیف وہپ ملک عامر ڈوگر نے مجھ سے رابطہ کیا، انہوں نے مجھ سے پوچھا کہ میں کب اسلام آباد آرہا ہوں۔

اسپیکر نے کہا کہ آج شام کی میری اسلام آباد کی فلائٹ تھی مگر خوش قسمتی سے جہاز لیٹ ہوا میں کل رات کو ہی واپس آگیا۔

آئین میں طے ہے کہ ارکان الگ الگ ملاقات کریں گے

انکا کہنا ہے کہ آج دس بجے میں دفتر میں موجود تھا، میں نے عامر ڈوگر سے رابطہ کیا اور پوچھا کب آرہے ہیں، عامر ڈوگر نے کہا کہ ہم استعفوں کے سلسلے میں آپ سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے 123 ارکان اسمبلی کا جمعرات کو اسپیکر کے سامنے پیش ہونے کا فیصلہ

Advertisement

انہوں نے بتایا کہ میں نے عامر ڈوگر کو کہا کہ استعفوں کے معاملے میں آئین بڑا واضح ہے، آئین میں طے ہے کہ ارکان الگ الگ ملاقات کریں گے، ارکان اپنے استعفوں کی الگ الگ تصدیق کریں گے، استعفوں کے لئے اکٹھے آنے کی ضرورت نہیں ہے، جب آپ اکٹھے آتے ہیں تو پھر اسپیکر کو مطمئن کرنے کا عمل درست طریقے سے نہیں ہوسکتا۔

رولز کے مطابق ہر رکن اپنا استعفیٰ اپنے ہاتھ سے لکھے گا

راجہ پرویز اشرف نے کہا کہ رولز کے مطابق ہر رکن اپنا استعفیٰ اپنے ہاتھ سے لکھے گا، پی ٹی آئی ارکان نے جو پہلے دیے تھے وہ ہاتھ سے لکھے ہوئے نہیں تھے، پچھلی مرتبہ استعفوں پر ارکان کو الگ الگ بلایا گیا مگر پی ٹی آئی نے اپنے ارکان کو منع کر دیا۔

مزید پڑھیں: پی ٹی آئی ارکان کے استعفوں کا معاملہ؛ شاہ محمود قریشی کا خط اسپیکر سیکرٹریٹ تک پہنچ گیا

اسپیکر نے کہا کہ میں تو اس وقت ان کو بلا رہا تھا کہ معلوم ہوسکے کے وہ اپنی خوشی سے استعفے دے رہے ہیں، جب کچھ پی ٹی آئی ارکان نے عدالتوں میں بیان حلفی دے دیے کہ ہم تو استعفوں کے مذاق ہی سمجھ رہے تھے، عدالت میں دیے گئے بیان حلفی کی روشنی میں میں نے تصدیق کو اور زیادہ ضروری سمجھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ کل پی ٹی آئی کا وفد تشریف لائے، یہ پی ٹی آئی کا بھی پارلیمان ہے وہ آئیں اس پارلیمان میں بیٹھیں، کل پی ٹی آئی کا وفد آئے گا تو ان کا موقف سنوں گا، اور ان کا موقف سن کر فیصلہ کروں گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ملیر جیل کے قیدی نے زہر کھا کر خودکشی کر لی
لوئر دیر میں آپریشن، 7 بہادر جوان شہید، 10 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک
عہدہ سنبھالنے پر وزیراعظم شہباز شریف کا سشیلہ کارکی کو اہم پیغام
وزیراعظم شہباز شریف عرب اسلامک سمٹ میں شرکت کے لیے دوحہ روانہ ہوں گے
سیلابی پانی نے کوٹلہ مہر علی کو نگل لیا، لوگ چارپائیوں پر ڈرم رکھ کر جان بچانے لگے
سندھ میں نگلیریا سر اٹھانے لگا،کراچی کا نوجوان جاں بحق ، اموات کی تعداد 5 ہوگئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر