
نجم سیٹھی کے سیکیورٹی اخراجات پر پی سی بی کا رمیز راجہ کو جواب
پاکستان کرکٹ بورڈ نے نجم سیٹھی کے سیکیورٹی اخراجات پر رمیز راجہ کو جواب دے دیا ہے۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’رمیز راجہ کا اپنے اور نجم سیٹھی کے سابقہ دور کے اخراجات کے بارے میں موازنہ گمراہ کن اور غلط ہے‘۔
انہوں نے کہا کہ نجم سیٹھی کو پی ایس ایل اور ہوم سیریز کے لیے متحدہ عرب امارات کے دورے کرنے پڑتے تھے جب کہ انہوں نے سیکیورٹی خطرات کی وجہ سے اپنی ذاتی بلٹ پروف گاڑی استعمال کی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: رمیز راجہ نجم سیٹھی پر پھٹ پڑے
پی سی بی نے کہا کہ رمیز راجہ کو ایک بالکل نئی بلٹ پروف گاڑی فراہم کی گئی تھی جس کی قیمت 16.5 ملین روپے تھی جب کہ نجم سیٹھی کو گاڑی کا الاؤنس بھی بورڈ آف گورنر کی منظوری کے مطابق ادا کیا گیا۔
انہوں نے وضاحت کی کہ نجم سیٹھی کی سیکیورٹی کے اخراجات زیادہ ہونے کی وجہ اضافی سیکیورٹی کی ضرورت تھی کیونکہ نجم سیٹھی پنجاب کے سابق وزیراعلیٰ تھے جب کہ سی ٹی ڈی کی جانب سے ان کے لیے ایڈوائزری تھی۔
پی سی بی کا مزید کہنا تھا کہ نجم سیٹھی نے پی سی بی کی ویب سائٹ پر اخراجات پبلک کرنے پر بھی پی سی بی کو قانونی نوٹس بھیجا تھا۔
واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی کے عہدے سے ہٹنے کے بعد رمیز راجہ کا ایک بیان سامنے آیا تھا جس میں انہوں نے نجم سیٹھی کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔
انہوں نے کہا تھا کہ نجم سیٹھی چوہدراہٹ کے لیے پی سی بی میں آئے ہیں۔ انہیں کرکٹ سے لینا دینا کچھ نہیں اور نہ کبھی بیٹ پکڑا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News