
ٹوئیٹر نے نئے ایموجی رد عمل کی آزمائش کا آغاز کردیا
حال ہی میں ٹوئیٹر خریدنےوالے ایلون مسک نے ٹوئیٹر میں نئی تبدیلیا کرنے کا آغاز کردیا ہے۔
ایلون مسک نے پہلے صرف بلو ٹک کو ختم کرکے اب گولڈن ٹک کا بھی اجراء کردیا ہے جو کسی ادارے کے آفیشل اکاؤنٹ کو جاری کیا جاتا ہے۔
ٹوئیٹر نے ویو کاؤنٹ، اپ ووٹ اور ڈاؤن ووٹ سمیت سبسکرپشن جیسے فیچر بھی آزمائے ہیں۔
مزید پڑھیں: ایلون مسک کا ڈیڑھ ارب ٹوئیٹر اکاؤنٹس بند کرنے کا اعلان
اب ایلون مسک نے ٹوئیٹر کی ساکھ میں مزید بہتری کے لیے ٹوئیٹر 2.0 کے نام سے کچھ مزید تبدیلیوں کا اشارہ دیتے ہوئے نئے ایموجی رد عمل کا اعلان کیا ہے۔
اس سے قبل بھی ٹوئیٹر نے اسی طرح ایموجی رد عمل گزشتہ برس مارچ میں آزمائے تھے جس میں اب مزید ایموجیز شامل کیے گئے ہیں۔
نئے ایموجیز میں دل کی شکل والی پسندیدگی ظاہر کرنے والی ایموجی، تھمبس اپ اور تھمبس ڈاؤن کے ایموجی رد عمل بھی شامل کیے گئے ہیں۔
مزید پڑھیں: ٹوئیٹر صارفین محتاط ہوجائیں، ٹوئیٹر انتظامیہ نے بڑی پابندی عائد کردی
اس کے علاوہ ٹوئیٹر دیگر ایموجی بھی شامل کرے گا جن میں دلچسپ ، فنی یا مضحکہ خیز، اور دیگر ایموجی شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News