Advertisement
Advertisement
Advertisement

مہنگائی کم کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، احسن اقبال

Now Reading:

مہنگائی کم کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، احسن اقبال
احسن اقبال

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ مہنگائی کم کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں۔

احسن اقبال نے اسلام آباد میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کبھی ڈیفالٹ نہیں کرے گا، ملک دشمن ہی پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کی باتیں کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حالات گھمبیر ہیں، مہنگائی کم کرنے کیلئے اقدامات کررہے ہیں، ملک کو اس وقت بہت سے چیلنجز درپیش ہیں، ہم چیلنجز کاسامنا بھی کریں گے اورانہیں حل بھی کریں گے۔

موجودہ حالات اور مستقبل پر ہمیں سیاست سے گریز کرنا چاہیے

وفاقی وزیر نے کہا کہ حالیہ سیلاب سے 3ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے، سیلاب کے بعد کی صورتحال پر بہتر انداز میں قابو پایا، اتحادی حکومت ملک کو بہتری کی طرف لے کر جارہی ہے۔

Advertisement

احسن اقبال نے مزید کہا کہ موجودہ حالات اور مستقبل پر ہمیں سیاست سے گریز کرنا چاہیے، ہم نے 32ارب ڈالر کی ایکسپورٹکو 100 ارب ڈالر تک پہنچایا ہے، ہمیں اپنی برآمدات کو بڑھانا ہے۔

احسن اقبال کی زیرصدارت پی ایس ڈی پی جائزہ اجلاس

اس سے قبل وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال کی زیرصدارت پی ایس ڈی پی کا جائزہ اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں احسن اقبال نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی بجٹ گزشتہ 4 برسوں میں 1000ارب روپے سے گھٹ کر 727 ارب روپے رہ گیا، تاریخ میں پہلی بار گزشتہ حکومت نے ترقیاتی بجٹ کے لئے آخری سہ ماہی کی قسط جاری نہیں کی۔

ترقیاتی بجٹ کے استعمال میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی

انہوں نے کہا کہ قلیل وسائل کے بدولت ترقیاتی بجٹ 727 ارب روپے مختص ہوا، قومی اہمیت کے حامل منصوبوں کو ترجیحی بنیاد پر مکمل کیا جائے۔

Advertisement

احسن اقبال نے مزید کہا کہ دسمبر تک 257 ارب روپے جاری کیے جا چکے ہیں اور تیسری سہ ماہی میں 218 ارب روپے جاری کیے جائیں گے، ترقیاتی بجٹ کے استعمال میں غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
محکمہ موسمیات نے شدید سردی کی قیاس آرائیاں مسترد کر دیں
ایم کیوایم کے وفد کی شہبازشریف سے ملاقات، ترقیاتی منصوبوں سے متعلق بات چیت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر