Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی کا موقف غلط ثابت

Now Reading:

پی ٹی آئی اراکین کے استعفوں کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی کا موقف غلط ثابت
اسپیکر قومی اسمبلی

پیپلز پارٹی عوامی خدمت کو اپنا نصب العین سمجھتی ہے، راجہ پرویز اشرف

پی ٹی آئی رہنماؤں کے استعفوں سے متعلق اسپیکر قومی اسمبلی راجا پرویز اشرف کا جواز غلط ثابت ہوگیا۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے 127 میں سے 11 اراکین کے استعفوں کی منظوری کے حوالے سے اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کا جواز بالکل غلط ثابت ہوگیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے وفد سے ملاقات میں 11 اراکین کی جانب سے ٹوئیٹس کو استعفوں کی منظوری کا جواز قرار دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں؛ پی ٹی آئی کا اجتماعی استعفوں کی منظوری پر اصرار، اسپیکر کا انکار

اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے خالی قرار دی گئیں 11 نشستوں کے علاوہ بھی استعفوں سے متعلق تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کی ٹوئیٹس سامنے آ چکی ہیں۔

Advertisement

پی ٹی آئی رہنما علی زیدی، عمر ایوب اور حماد اظہر سمیت تحریک انصاف کے درجنوں اراکین قومی اسمبلی نے استعفوں کے بعد سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی سربراہی میں اسپیکر قومی اسمبلی سے ملنے والے وفد نے ان کے اس جواز کو ناقابلِ بھروسہ قرار دیا۔

اسپیکر قومی اسمبلی فرداً فرداً تحریک انصاف کے اراکین کے استعفوں کی تصدیق پر اصرار کر رہے ہیں جب کہ اسپیکر قومی اسمبلی پہلے ہی 127 میں سے 11 اراکین کے بغیر تصدیق استعفے منظور کر چکے ہیں۔

تحریک انصاف کے اراکین کے اجتماعی استعفے قائم مقام اسپیکر قاسم سوری نے منظور کر کے نوٹیفیکیشن کے اجرا کا حکم صادر کیا تھا۔ تحریک انصاف اپنے اراکین کے استعفوں کے فوری نوٹیفیکیشن کے اجرا کا مطالبہ کر رہی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
رواں مالی سال معاشی شرح نمو کا ہدف حاصل نہ ہونے کا خدشہ
کرغزستان سے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے کے پی حکومت کا اہم اعلان
پاکستان اور ترکیہ دوملک اور ایک قوم ہیں، ترک وزیر خارجہ
‘پاک ایران تعلقات کے حوالے سے ایرانی صدر کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا 
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی شہادت ایران کیلئے ناقابل تلافی نقصان ہے، مریم نواز
صدر آصف زرداری اور بلاول بھٹو کا ایرانی صدر کے انتقال پر اظہار افسوس
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر