Advertisement
Advertisement
Advertisement

شائقین کرکٹ کے لیے ایک اور بری خبر

Now Reading:

شائقین کرکٹ کے لیے ایک اور بری خبر
شائقین کرکٹ کے لیے ایک اور بری خبر

شائقین کرکٹ کے لیے ایک اور بری خبر

پشاور: شائقین کرکٹ کے لیے ایک اور بری خبر سامنے آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں کرکٹ گراؤنڈز کی بروقت تکمیل نہ ہونے کے باعث پی ایس ایل کے میچز اس بار بھی نہیں ہوسکیں گے۔

پشاور زلمی نے معاملات دیکھنے کے لیے پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی کو دورہ پشاور کی دعوت دے دی ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں پی ایس ایل کا انعقاد مشکل میں پڑگیا

ڈائریکٹر پشاور زلمی محمد اکرم اور ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس خیبر پختونخوا خالد خان نے پشاور میں پی ایس ایل میچز کرانے کے لئے بننے والے ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم اور حیات آباد کرکٹ اسٹیڈیم کا دورہ کیا اور تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔

ڈائریکٹر پشاور زلمی محمد اکرم کا کہنا تھا کہ اسٹیڈیم پر ابھی کام باقی ہے اس لیے اس سال بھی پی ایس ایل کے میچز پشاور میں ممکن نہیں۔

ڈی جی اسپورٹس خالد خان کہتے ہیں حیات آباد اسٹیڈیم جلد مکمل کیا جائے گا، ارباب نیاز اسٹیڈیم پر 85 فیصد کام مکمل ہوچکا ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ راوں مالی سال ارباب نیاز کرکٹ اسٹیڈیم پر تعمیراتی کام مکمل کیا جائے گا، فنڈز کے حوالے سے مشکلات ہیں وفاقی حکومت کی جانب سے فنڈ ملنے پر کام تیز کیا جائے گا۔

Advertisement

واضح رہے کہ پشاور میں 2006ء کے بعد سے انٹرنیشنل میچز تاحال نہیں ہوسکے ہیں پشاور کے شائقین کرکٹ کئی سالوں سے پی ایس ایل کے میچز پشاور میں دیکھنے کے خواہش مند ہیں۔

پشاور میں میچز نہ ہونے کی نوید سنا کر ایک بار پھر شائقین کرکٹ کی امیدوں پر پانی پھیر دیا گیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کین ولیمسن کا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کا اعلان
بابر کی فارم میں شاندار واپسی ، مداحوں نے خوب لطف اٹھایا، آؤٹ ہوتے ہی اسٹیڈیم خالی ہو گیا
پاکستان نے جنوبی افریقہ کو تیسرے ٹی ٹوئنٹی میں شکست دے کر سیریز نام کر لی
سوشل میڈیا پر وائرل سعودی عرب کا ’اسکائی اسٹیڈیم‘ اے آئی کی کارستانی نکلا
سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین ریاستی حکومت میں پہلے مسلم وزیر بن گئے
مستقل تنقید کا شکار بابر اعظم نے ناقابل یقین کارنامہ سرانجام دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر