Advertisement
Advertisement
Advertisement

کورونا وائرس کا نیا ویریئنٹ زیادہ خطرناک نہیں ہوگا، وزیرصحت سندھ

Now Reading:

کورونا وائرس کا نیا ویریئنٹ زیادہ خطرناک نہیں ہوگا، وزیرصحت سندھ
وزیرصحت سندھ

کورونا وائرس کا نیا ویریئنٹ زیادہ خطرناک نہیں ہوگا، وزیرصحت سندھ

وزیر صحت سندھ عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کا نیا ویریئنٹ زیادہ خطرناک نہیں ہوگا۔

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کورونا کی  نئی لہر کم خطرناک ہوسکتی ہے، ہمیں امید ہے یہ زیادہ خطرناک نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ہمیں محتاط ہونا ہے، ہمیں آئسولیشن سینٹر بھی کھولنے پڑیں گے، لوگوں کو ابھی بھی ماسک پہننا ضروری ہے۔

سب سے زیادہ ویکسینیشن کراچی اور حیدرآباد میں کی گئی ہیں

عذرا پیچوہو نے کہا کہ ہمارے پاس ڈسٹرکٹ ہیلتھ انفارمیشن سسٹم ہے، ہم ٹیچنگ اسپتال کا بھی ڈیٹا جمع کریں گے، ہم نے ایک لاکھ ملین سے پی سی آر کیے تھے۔

Advertisement

انکا کہنا ہے کہ ہمارے پاس کورونا میں 582 اموات ہوئی تھیں، 34 ملین سے زائد ویکسین ہوئے ہیں، ہم نے حیدرآباد اور کراچی میں زیادہ کیا ہے، بچوں کو بھی ڈوزذ لگائی گئیں، 76 فیصد 5 سے 11 سال کے بچوں کو لگائی گئی ہے۔

Advertisement

ابھی ہمارے پاس پولیو نہیں ہے

صوبائی وزیر نے کہا کہ ابھی ہمارے پاس پولیو نہیں ہے، دو سال سے ہمارے کسی بچے میں نہیں ہوا۔ 32 بیماریاں ہیں جس کے لیے سویلنس کرتے ہیں، 5 ہزار ہیلتھ کیئر ورکز کو ٹرینڈ کیا ہے۔

عذرا پیچوہو نے کہا کہ کیو آر کوڈ کے ذریعے بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائیں گے، 2023 میں 85 فیصد تک ہم پہنچ جائیں گے، یہ ہمارے ٹارگٹ رکھے گئے ہیں۔

وزیر صحت سندھ کا کہنا ہے کہ ہم نے تمام اضلاع میں کوڈ چینج ڈال دی ہے، ٹیکے لگانے ہر والدین پر فرض ہوگا کہ وہ ٹیکے لگوائیں، اسکے لیے قانون سازی کرنے جارہے ہیں۔

ہیپاٹائٹس سی کی ویکسین نہیں ہے

انہوں نے کہا کہ ہیپاٹائٹس کے لیے 63 سائٹس کھولی ہیں، ہمارے پاس 5 ہزار کے ہیپاٹائٹس بی کے کیسز ہیں اور ہیپاٹائٹس سی کے 20 ہزار تک ہیں۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ہیپاٹائٹس سی کی ویکسین نہیں ہے، ہیپاٹائٹس کی تعداد 9 سو تک ہے، ہم ویکسین کررہے ہیں، 20 ہزار سے زائد لوگوں کی ویکسین کی گئی ہے۔

Advertisement

ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے مزید کہا کہ ہم ہیپاٹائٹس سی کے لیے ڈیٹا جمع کررہے ہیں، یہ پائلٹ پروجیکٹ ہے، جو منفی ہیں اور دوسرے ہیں، ان کو بھی ٹریٹمنٹ دے رہے ہیں، یہ پروجیکٹ تین چار ماہ میں ختم ہو جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شرم الشیخ، وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں، فلسطین سے یکجہتی کا اعادہ
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
شرم الشیخ، وزیر اعظم اور صدر محمود عباس کی ملاقات، فلسطینی عوام کو خراج تحسین
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر