Advertisement
Advertisement
Advertisement

راجہ ریاض کواپوزیشن لیڈرکےعہدے سے ہٹانے کیلئے صدر، وزیراعظم اور اسپیکرکو خط

Now Reading:

راجہ ریاض کواپوزیشن لیڈرکےعہدے سے ہٹانے کیلئے صدر، وزیراعظم اور اسپیکرکو خط
راجہ ریاض

راجہ ریاض کواپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی کے عہدے سے ہٹانے کے لیے صدرمملکت، وزیراعظم اوراسپیکرکوخط لکھ دیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق راجہ ریاض کواپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی کے عہدے سے ہٹانے کے لیے صدرمملکت، وزیراعظم اوراسپیکرکو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ ہاٸی کورٹ نے راجہ ریاض کی تعیناتی کے خلاف درخواستوں پراسپیکر کو فیصلہ کرنے کا حکم دیا ہے۔

یہ خط جوڈیشل ایکٹوازم پینل کےسربراہ اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے بھجوایا گیاہے۔

خط کے متن کے مطابق اسیکر نے وجوہات بتاٸے بغیر درخواستیں مسترد کر دیں۔ اپوزیشن لیڈرکو صرف تعداد کی بنیاد پرعہدہ نہیں دیا جاسکتا۔

جوڈیشل ایکٹوازم پینل کےسربراہ اظہرصدیق ایڈووکیٹ کے ذریعے خط میں کہا کہ اپوزیشن لیڈر کا کرداراہم ہوتا ہے جو حکومتی معاملات میں اپنی تنقیدی رائے دے کرفیصلوں میں شریک ہوتا ہے۔

Advertisement

خط میں کہا گیا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کا تعلق پی ٹی آٸی سے ہے مگر اسپیکرحکومت کا ساتھ دے رہے ہیں۔ پی ٹی آٸی سے تعلق کی وجہ سے راجہ ریاض اپوزیشن لیڈر نہیں بن سکتے۔

خط میں صدر، وزیراعظم اور اسپیکرسے یہ بھی کہا گیا کہ پی ٹی آئی اراکین کےاستعفوں کی منظوری کے بغیر راجہ ریاض کی تعیناتی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ استدعا ہے کہ راجہ ریاض کو بطور اپوزیشن لیڈر عہدے پرکام سے روکتے ہوئے ہٹایا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ برونائی
سندھ کے تعلیمی بورڈز میں تعلیمی امور جدید اور آن لائن بنانے کا فیصلہ
پی پی ارکان کے 27ویں آئینی ترمیم پر تحفظات، حکومت سے اتحاد ختم کرنے کا مشورہ
27 ویں آئینی ترمیم: وزیراعظم شہباز شریف اتحادی رہنماؤں کو اعتماد میں لیں گے
کنٹرول لائن کے دونوں اطرف کشمیری عوام آج یوم شہداء جموں منارہے ہیں
صدرمملکت اور وزیراعظم کایوم شہدائے جموں پر خصوصی پیغام
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر