نواز زرداری دجالی ٹولا ملک کے لیے زہر قاتل بن چکا ہے، یاسمین راشد
پاکستان تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ قومی اسمبلی میں کوئی واپس نہیں جارہا ہے ۔
لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ قومی اسمبلی میں واپس نہ جانے کا فیصلہ پی ٹی آئی چیئرمین کا ہے اور اس پر سب قائم ہیں۔
یاسمین راشد نے کہا کہ جھوٹ بولا جارہا ہے کہ پی ٹی آئی اراکین ادھر ادھر جارہے ہیں۔ ہمارے لوگوں کو خریدنے کی کوشش کی جارہی ہے کیا یہ عدالتوں کو نظر نہیں آرہا، عدالتیں اس خرید وفروخت کا نوٹس کیوں نہیں لے رہیں۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان بڑی تحریک چلا کر حکومت میں آئے تھے۔ عمران خان کا وژن عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنا تھا۔
مزید پڑھیں: پنجاب حکومت نے عدالتی حکم پر معذور افراد کے تحفظ کی لیے قانون بنادیا
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ ہم نے 2022 تک 30 فیصد لوگوں کو صحت کارڈ دیا۔ مارچ تک گیارہ لاکھ لوگوں کو ہیلتھ کارڈ دے دیا تھا۔ آج تک پنچاب میں 30 لاکھ لوگوں نے ہیلتھ کارڈ سے آپریشن کی سہولت حاصل کی ہے جبکہ 6 لاکھ افراد پنجاب میں ڈایلیسز کی سہولت حاصل کر رہے ہیں۔
یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ پرائیویٹ اسپتالوں میں بھی لوگ اس سے فائدہ حاصل کررہے ہیں۔ ہم ہیلتھ کارڈ میں صحت تحفظ کارڈ بھی شروع کر رہے ہیں، اگر ہیلتھ کارڈ کے پیسے ختم ہو جائیں تو صحت تحفظ بھی اس میں داخل ہوجائے گا۔
انہوں نے کہا کہ اس کارڈ کا دکھ مریم نواز کو زیادہ تھا، لیک آڈیو میں چچا کو یہ بند کرنے کا کہہ رہی تھیں۔ یہ صحت کارڈ ہر پینل پر موجود اسپتال پر چل رہے ہیں۔
مزید پڑھیں: خوفزدہ حکومت کٹھ پتلی الیکشن کمشنر کیساتھ مل کر عوام اور آئین کا مذاق اڑا رہی ہے
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ احساس راشن کارڈ کو تحریک انصاف نے یوٹیلیٹی اسٹورز پر شروع کیا، امپورٹڈ حکومت نے اس کو آکر بند کر دیا۔ ہم نے دوبارہ احساس پروگرام کو شروع کیا۔
یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ اب تک ایک کروڑ نوے لاکھ خاندانوں نے اس کارڈ کے لیے اپلائی کیا ہے۔ آٹھ ہزار کریانہ اسٹور رجسٹر کر لیے گئے ہیں جس میں سے چھ ہزار کریانہ اسٹور فنکشنل ہیں۔ سبسڈائز راشن شہریوں کو پہنچانے کا کوشش کررہے ہیں۔
انہوں مزید کہا کہ پنجاب کے اندر آٹے کے تھیلے کا ریٹ سندھ سے کم ہے۔ 36 ہزار مستقل ملازمتیں پنجاب حکومت اب تک دے چکی ہے۔ ڈاکٹرز اور نرسوں کی پانچ ہزار آسامیاں پیدا کی گئی ہیں۔
پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پنجاب حکومت 23 نئے اسپتال بنارہی ہے جن میں سے دو مکمل ہوچکے ہیں۔ کسی بھی حکومت نے نئے اسپتال نہیں بنائے۔ ن لیگ کے دور حکومت کے جتنے بھی نامکمل اسپتالوں کے منصوبے تھے ان کا کام شروع کروایا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
