Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملیرایکسپریس وے کی تعمیر سے ٹریفک کامسئلہ کافی حدتک حل ہوجائےگا، وزیراعلیٰ سندھ

Now Reading:

ملیرایکسپریس وے کی تعمیر سے ٹریفک کامسئلہ کافی حدتک حل ہوجائےگا، وزیراعلیٰ سندھ
وزیراعلیٰ سندھ

ملیرایکسپریس وے کی تعمیر سے ٹریفک کا مسئلہ کافی حد تک حل ہوجائے گا، وزیراعلیٰ سندھ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ملیر ایکسپریس وے کی تعمیر سے شہر سے ٹریفک کا مسئلہ کافی حد تک حل ہو جائے گا۔

وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے ترقیاتی کاموں کے دورے کے بعد گلستان جوہر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میں نے آج 3 اضلاع کا دورہ کیا ہے۔

 انہوں نے کہا کہ ملیر ایکسپریس وے کورنگی سے شروع ہوکر ملیر میں ختم ہوگا، ملیرایکسپریس وے کی تعمیر سے شہر سے ٹریفک کا مسئلہ کافی حد تک حل ہو جائے گا، ہم اگست میں اس پروجیکٹ کو جزوی طور پرشروع کر دینگے، پھر الیکشن کے بعد انشاء اللہ مکمل پروجیکٹ کا افتتاح کرینگے۔

میں نے آج ریڈ لائن کے جاری منصوبے کا معائنہ کیا

مراد علی شاہ نے کہا کہ میں نے آج ریڈ لائن کے جاری منصوبے کا معائنہ کیا، یہ پاکستان کا واحد پروجیکٹ بغیر سبسڈی کے چلے گا۔

Advertisement

 وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ گلستان جوہر میں فلائی اوور کا پروجیکٹ اگست کو کھولیں گے، ہمارے کچھ تیار پروجیکٹس ہیں، میں ان کے افتتاح میں دیر کرتا ہوں، مچھلی چوک، ہاکس بے روڈ اور دیگر ٹریٹمنٹ پروجیکٹس بھی تیار ہیں۔

Advertisement

 انکا کہنا ہے کہ میں نے آج شہر کے دورے کے دوران پچ ورک کے احکامات دیے ہیں، کراچی میں ڈرینج کی ریہیبلی ٹیشن کا کام عوام کو نظر آیا ہے، اس وجہ سے بارش کے پانی کی نکاسی باقاعدہ ہوئی ہے۔

ہم نے ورلڈ بینک سے 2 بلین ڈالرز کے پروجیکٹس لئے ہیں

 انہوں نے کہا کہ سیلاب کے باعث صوبے کے 22 اضلاع میں گھروں، فصلوں، اسکولوں او اسپتالوں کی عماتوں کو نقصان ہوا ہے، ہم نے ورلڈ بینک سے 2 بلین ڈالرز کے پروجیکٹس لئے ہیں، گھروں کی تعمیر پر 200 بلین روپے دیے ہیں۔

 وزیراعلیٰ نے کہا کہ سندھ حکومت 60 بلین روپے اور وزیراعظم نے 60 بلین روپے دینے کا وعدہ کیا ہے، ہم گھر کی تعمیر کیلئے 3 لاکھ روپے لوگوں کو دینگے۔

Advertisement

مزید پڑھیں: گھروں کی تعمیر کے لیے پیسے جنوری سے دینا شروع کریں گے، وزیراعلیٰ سندھ

 مراد علی شاہ نے مزید کہا کہ اگر کوئی شخص یا کمپنی بنانا چاہے تو وہ اس پروجیکٹ میں حصہ لے سکتی ہے، ہم آریگیشن کے کام بھی کر رہے ہیں، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو بھی بارش متاثرہ علاقوں کا دورہ کرینگے۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے سندھ اور پورے پاکستان کو نئے سال کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ نئے سال میں انشاء اللہ معاشی اور دہشتگردی کے مسائل حل ہونگے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گارڈن میں ڈمپر واقعہ؛ لیاقت محسود کے مسلح گارڈ کی مشتعل عوام پر فائرنگ، مقدمہ درج
پاک بحریہ جنوبی ایشیا کی سب سے بڑی سب میرین فورس بننے کی راہ پر گامزن
تجارت اور معیشت کے استحکام کے لیے دوست ممالک کا تعاون حاصل ہے، وفاقی وزیر خزانہ
رامسوامی میں ڈمپر گردی؛ موٹرسائیکل سوار جاں بحق، گورنر سندھ کا نوٹس
ایئر کرافٹ انجینئرز کا احتجاج، پی آئی اے کا آپریشن بحالی کی طرف گامزن
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر