Advertisement
Advertisement
Advertisement

صوبائی حکومت اور وزیر اعلیٰ کو اربوں روپے کا حساب دینا ہوگا، مولانا فضل الرحمان

Now Reading:

صوبائی حکومت اور وزیر اعلیٰ کو اربوں روپے کا حساب دینا ہوگا، مولانا فضل الرحمان
مولانا فضل الرحمان

صوبائی حکومت اور وزیر اعلیٰ کو اربوں روپے کا حساب دینا ہوگا، فضل الرحمان

جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت اور وزیر اعلیٰ کو اربوں روپے کا حساب دینا ہوگا۔

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ  مولانا فضل الرحمان نے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں بدامنی، معاشی بدحالی، بھتہ خوری سمیت مسائل بڑھ چکے ہیں، آل پارٹیز کانفرنس میں تمام مسائل کو صوبائی حکومت کی ناکامی قرار دیا گیا ہے۔

صوبائی حکومت عوام کے تحفظ اور امن کیلئے اقدامات اٹھائے

انہوں نے کہا کہ صوبے میں نو سال سے قابض حکمرانوں نے غریب صوبے کو مقروض کیا ہے، صوبائی حکومت اور وزیر اعلی کو اربوں روپے کا حساب دینا ہوگا۔

فضل الرحمان نے کہا کہ بی آر ٹی، مالم جبہ اور بلین ٹری سونامی کی تحقیقات کا مطالبہ کرتے ہیں، صوبائی حکومت عوام کے تحفظ اور امن کیلئے اقدامات اٹھائے، صوبائی حکومت سستا آٹے کی فراہمی کو یقینی بنا کر عوام کو ریلیف دے۔

Advertisement

سربراہ پی ڈی ایم نے کہا کہ ہیلی کاپٹر بل صرف عمران خان کو نیب کیسز سے بچانے کیلئے پاس کیا گیا، ذاتی قانون سازی کی مذمت کرتے ہیں۔

Advertisement

پی ٹی آئی کی نااہلی سب کے سامنے آچکی ہے

انکا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کی نااہلی سب کے سامنے آچکی ہے، اب پردہ نہیں ڈال سکتے، اب وہ احتجاج اور لانگ مارچ بھی نہیں کرسکتے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اندازہ نہیں تھا کہ ہم اس قدر دلدل میں پھنس چکے ہیں، پاکستا بلیک لسٹ ہونے کی طرف جارہا تھا، نئی حکومت کی کوشش کی وجہ سے پاکستان وائٹ لسٹ میں آیا۔

مزید پڑھیں: نواز شریف سے مولانا فضل الرحمان کا ٹیلیفونک رابطہ

Advertisement

فضل الرحمان نے کہا کہ مرکز پر حملے ہورہے ہیں لیکن ہم اسکی حکمت عملی سے دفاع کررہے ہیں، سوشل میڈیا پر چیزیں چلتی ہیں، ٹیکنوکریٹ حکومت کے حوالے سے کوئی چیز میرے نوٹس میں نہیں۔

پی ٹی آئی حکومت کو پیسا دینا ملک کو غرق کرنے کے برابر ہے

سربراہ پی ڈی ایم کا کہنا ہے کہ سی پیک بڑا منصوبہ تھا گوادر خطے کی گہرائی ہے لیکن ساڑھے تین سال میں اسکو خراب کیا گیا، ان لوگوں نے پاکستان کا معاشی قتل کیا ہے، ملک کو ڈبویا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم کیسے انکو پیسے دیں، وزیر اعلیٰ روز کہتا ہے کہ اسمبلی توڑونگا، اس حکومت کو پیسا دینا ملک کو غرق کرنے کے برابر ہے، توشہ خانہ سے لیکر توپ خانہ تک چیزیں محفوظ نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر