Advertisement
Advertisement
Advertisement

دلہن کی انوکھے انداز میں رخصتی؛ دلچسپ ویڈیو توجہ کا مرکز بن گئی

Now Reading:

دلہن کی انوکھے انداز میں رخصتی؛ دلچسپ ویڈیو توجہ کا مرکز بن گئی

سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس میں دولہا اپنی دلہن کو فلمی انداز میں موٹر سائیکل پر رخصت کرکے لے جا رہا ہے۔

نئے دور میں ہر چیز میں جدت کو پسند کیا جاتا ہے، بات شادی بیاہ کی تقریبات کی ہو تو ہر شخص اس میں کچھ نیا اور انوکھا کرنا چاہتا ہے۔

کچھ عرصے سے شادی میں دلہا اور دلہن کی انٹری مقبول ہوئی ہے جس میں دلہا دلہن منفرد انداز میں شادی ہال یا بینکوئٹ میں انٹری دیتے ہیں۔

آپ نے بھی ایسی کئی شادی کی تقریبات میں شرکت کی ہوگی جس میں دلہا اپنی دلہن کو ہال میں بگھی میں لے کر آتا ہے یا اسپورٹس کار، بائیک پر لاتا ہے لیکن ان دنوں سوشل میڈیا پر دلہن کی رخصتی کی ایک منفرد فلمی انداز کی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے۔

شہر قائد کے مضافاتی علاقے سرجانی ٹاؤن میں بنائی گئی اس ویڈیو میں دولہا اپنی دلہن کو موٹر سائیکل پر رخصت کرکے لے جا رہا ہے۔

Advertisement

ٹوٹی پھوٹی سڑک پر ہچکولے کھاتی موٹر سائیکل پر دلہا اور دلہن انتہائی شاداں وفرحاں نظر آ رہے ہیں۔

ویڈیو کو دیکھ کر لگتا ہے کہ اس منفرد انداز کی فلمی رخصت دلہن کے من کو کچھ زیادہ ہی بھائی ہے جس کی خوشی اس کے چہرے اور انداز سے نمایاں ہے۔

اس انوکھی رخصتی کی ایک باراتی عقب میں رہتے ہوئے ویڈیو بناتا ہے جس کے بعد یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر ’’سرجانی بوائز، ذرا ہٹ کے‘‘ کے ٹائٹل کے ساتھ وائرل ہوئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سوشل میڈیا ٹرینڈز فالو کرنے والے کن ذہنی امراض میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
بیماری کی صورت میں چیونٹیاں بھی انسانوں کی طرح احتیاطی تدابیر اختیار کرتی ہیں، تحقیق
غلطی سے ملازم 87 ہزار امریکی ڈالر کا مالک بن گیا، واپس کرنے سے انکار
بھارتی بینک کی وائی فائی آئی ڈی ’’پاکستان زندہ باد‘‘ کے نام سے تبدیل، ہنگامہ برپا ہوگیا
سال 2026 میں کتنے سورج اور چاند گرہن ہوں گے؟ جانیے
پلاسٹک سے پاک حیرت انگیز فولڈ ایبل واٹر بوتل تیار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر