Advertisement
Advertisement
Advertisement

کرغزستان کے سفیر سے عمر ایوب خان کی ملاقات

Now Reading:

کرغزستان کے سفیر سے عمر ایوب خان کی ملاقات
کرغزستان کے سفیر

کرغزستان کے پاکستان میں سفیر ایرک بسم حیوف سے وفاقی وزیر برائے پاور و پٹرولیم عمر ایوب خان کی  ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں  کرغزستان کے سفیر نے وفاقی وزیر عمر ایوب کو 17 اور 18 فروری 2020ءکو بشکک میں ہونے والے مشترکہ وزارتی کمیشن کے اجلاس کے انتظامات کے بارے میں آگاہ کیا جبکہ وفاقی وزیر اور سفیر دونوں نے جے ایم سی کے ایجنڈے اور ممکنہ تعاون کے شعبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر وفاقی وزیر عمر ایوب خان نے کہا کہ پاک کرغزستان مشترکہ وزارتی کمیشن ایک اہم فورم ہے جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کرنا اور دوطرفہ تجارت، آمدورفت، مواصلات اور توانائی سے متعلق فائدہ مند نتائج تک پہنچنا مقصد ہے۔

کرغزستان کے پاکستان میں سفیر ایرک بسم حیوف نے کہا کہ کرغزستان پاک چین اقتصادی راہ داری کا خیرمقدم کرتا ہے کیونکہ یہ خطے میں مقیم کرغزستان کے لئے ایک اہم تجارتی رابطہ ثابت ہوسکتا ہے۔

ملاقات میں وفاقی وزیر برائے پاور و پٹرولیم عمر ایوب خان اور کرغزستان کے پاکستان میں سفیر نے اتفاق کیا کہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات دوستانہ اور باہمی بھائی چارہ پر مشتمل ہے اور مستقبل قریب میں دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مزید بہتری آئے گی۔

Advertisement

واضح رہے اس سے قبل اسلام آباد میں پروائیویٹ پاور انفراسٹرکچر بورڈ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان نے کہا  تھاکہ بجلی کے شعبے میں کارکردگی میں بہتری لانے کے ساتھ مستحکم بنانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں اور اس شعبے میں مسابقت کو فروغ دیا جارہا ہے۔

حکومت بجلی کے شعبے میں انقلاب لارہی ہے، عمرایوب

وفاقی وزیر توانائی کا کہنا تھا کہ حکومت ہائیڈرو اور کول کے ساتھ ونڈ اور شمسی توانائی کو فروغ دیکر  بجلی نرخوں میں کمی کیلئے کوشاں ہے، ان شعبوں میں سرمایہ کاری  بڑھانے کیلئے سرماریہ کاروں کو ہر ممکن مراعات دی جارہی ہیں۔

عمر ایوب خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت نئے منصوبوں  شروع کرنے میں سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کیلئے کاروبار کیلئے آسان ماحول کی فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ نظام میں رکاوٹوں کو دور کررہی ہے۔

وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب خان کا مزید کہنا تھا کہ تیرہ سو بیس میگاواٹ کا یہ کول پاور منصوبہ مارچ دو ہزار اکیس تک پیداوار شروع کردے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شکتی سائیکلون کے اثرات، کوئٹہ میں گرد و غبار کا طوفان، حدِ نگاہ صفر کے قریب
کراچی میں جرائم بے قابو، 9 ماہ میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں 50 ہزار کے قریب پہنچ گئیں
سینیٹ اور قومی اسمبلی اجلاس سے پیپلز پارٹی کا واک آؤٹ، ن لیگ سے معافی کا مطالبہ
سرکاری کمپنیوں کے سی ای اوز کی تنخواہوں میں بے تحاشا اضافہ، سینیٹ کمیٹی نے سوالات اٹھا دیے
اقوام متحدہ، مہاجرین کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس، امیر مقام کا خطاب
ایف پی سی سی آئی کا تجارتی خسارے میں خطرناک اضافے پر اظہار تشویش
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر