ترک صدر نے کہا ہے کہ ترک پاکستان تعلقات سب کے لئے قابل رشک ہیں، پاکستان آکرلگتا ہے اپنےگھرمیں ہی ہوں۔
پارلیمنٹ کے اجلاس سے ترک صدر رجب طیب اردوان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محترم ایوان کو سلام پیش کرتا ہوں، مشترکہ اجلاس سے خطاب باعث فخر ہے، خطاب کا موقع فراہم کرنے پر شکر گزار ہوں۔
ترک صدر نے پارلیمنٹ کے اجلاس میں پاکستان کا قومی ترانہ بھی پڑہا، ترانے کے بعد پارلیمنٹ ہاوس تالیوں کے شور سے گونج اٹھا۔ ویڈیو دیکھیں:
Tayyab Erdogan Recite Pakistan National Anthem in Parliament | BOL News
ترک صدر نے پاکستان کا قومی ترانہ پڑھااسمبلی میں تالیوں کی گونجخوبصورت مناظر#BOLNews #Turkey #Pakistan #WelcomeErdoganToPakistan #میراپیارپاکستان #Nation #PMImranKhan #PakTurkFriendship
Gepostet von BOL am Freitag, 14. Februar 2020
ترک صدر نے کہا کہ پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر پاکستان کا شکرگزار ہوں، پاکستان اور ترکی کے تعلقات مذہب اور ثقافت پر مشتمل ہیں، دونوں ملکوں کی قیادت کو یک جا کرنے پر اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں۔
ترک قوم کی جدوجہد کے وقت لاہور میں حمایتی جلسوں کو ہم نہیں بھول سکتے، عوام نے اپنا پیٹ کاٹ کر ترک عوام کی مدد کی، لاہور جلسے میں علامہ اقبال نے بھی خطاب کیا، پاکستان کے شاعر علامہ اقبال ترک عوام کے لیے انتہائی قابل احترام ہیں، کشمیر ہمارے لیے اسی طرح ہے جیسے آپ کے لیے، ہم آپ سے محبت نہیں کریں گے تو کس سے کریں گے، پاکستان کی کامیابی ترکی کی کامیابی ہے۔
کشمیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کا حل جبری پالیسیوں سے نہیں بلکہ انصاف کے ذریعے ممکن ہے، بھارت کے یک طرفہ اقدام سے کشمیری بھائیوں کی تکالیف میں مزید اضافہ ہوا ہے، مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ میں ترکی نے اپنا بھرپور موقف اپنایا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
