Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسلام آباد کے بعد کراچی میں بھی پی ڈی ایم کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، حلیم عادل شیخ

Now Reading:

اسلام آباد کے بعد کراچی میں بھی پی ڈی ایم کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں، حلیم عادل شیخ
حلیم عادل شیخ

ہم اس مہنگائی کے خاتمے کیلئے ہر سطح پر احتجاج کریں گے، حلیم عادل شیخ

حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ اسلام آباد کے بعد کراچی میں بھی پی ڈی ایم کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ الیکشن سے فرار ہونے کیلئے پی پی نے ایم کیو ایم کی صورت میں اپنی B ٹیم اُتاردی۔

اپنے پیغام میں قائد حزب اختلاف سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے مزید کہا کہ خالد مقبول صدیقی کا 15 جنوری سے قبل نئی حلقہ بندیوں کا مُطالبہ الیکشن کے میدان سے جوتے چھوڑ کر بھاگنے کی تیاری ہے، اسلام آباد کے بعد کراچی میں بھی پی ڈی ایم کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں؛پیپلزپارٹی اور ایم کیو ایم بلدیاتی انتخابات سے بھاگنے کی تیاری میں ہیں، حلیم عادل شیخ

Advertisement

واضح رہے اس سے قبل کراچی میں ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیپلز پارٹی کے غیر سنجیدہ رویے اور حلقہ بندیوں کے خلاف احتجاج کیا جائےگا۔

اس موقع پر متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم عدالت میں الیکشن کمیشن اور صوبائی حکومت کے پاس گئی ہوئی ہے، ہم براہ راست پیپلز پارٹی کے اتحادی نہیں تھے مگر سندھ کی جماعت ہونے کے حوالے سے معاہدے کئے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم اپنے کارکنان ، ذمہ داران اور یوسی امیدواروں کو بلا کر پوچھے گیں کہ ہمیں حکومت کے ساتھ رہنا ہے یا نہیں، وزیراعظم ایک دو دن میں بتادیں جو وعدے کیے تھے وہ پورے ہوں گے یانہیں، بتائيں ہمارے وعدوں کا کیا بنا

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہنے یہ بھی کہا کہ  انصاف امن کی ضمانت دیتا ہے امن انصاف کی ضمانت نہیں دیتا، وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف سے کہتا ہوں ہمیں کل تک بتائیں کہ آپ نے جو ضمانت لی تھی اس پر آپ قائم ہیں یا نہیں

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی سے بھی پوچھنا چاہتا ہوں کہ جس یقین کے ساتھ آپ نے مطالبات سارے جائز ہیں تو شفاف الیکشن ہونے چاہیے، ہمارے بغیر کسی صورت انتخابات کوئی قبول نہیں کرے گا

خالد مقبول صدیقی کا یہ بھی کہنا تھا کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالےسےحلقہ بندیاں آئین وقانون کے خلاف ہیں، ہم  بلدیاتی انتخابات شفاف اور دباؤ کے بغیر چاہتے ہیں۔

Advertisement

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ 15جنوری کو صاف، شفاف اورغیر جانبدارانہ بلدیاتی انتخابات ہوں اور15 جنوری سے قبل حلقہ بندیاں ٹھیک نہیں ہوئی تو سڑکوں پر اتر جائیں گے۔

Advertisement
Advertisement

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شرم الشیخ، وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں، فلسطین سے یکجہتی کا اعادہ
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
شرم الشیخ، وزیر اعظم اور صدر محمود عباس کی ملاقات، فلسطینی عوام کو خراج تحسین
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر