Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایف بی آر اور ترکی کی وزارت تجارت کے درمیان اہم معاہدے

Now Reading:

ایف بی آر اور ترکی کی وزارت تجارت کے درمیان اہم معاہدے
وزارت تجارت

فیڈرل بورڈ آف ریوینیو اور ترکی کی وزارت تجارت کے درمیان تجارت اور کسٹمز تعاون کو فروغ دینے کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق ترکی کی وزارت تجارت اور وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ و ریونیو ڈاکٹر حفیظ شیخ نے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کر دئے ہیں۔

مفاہمت کی یادداشت پاکستان اور ترکی کے درمیان کسٹمز تعاون پر ہونے والے سال دو ہزار دوکے معاہدے کے تسلسل کا نتیجہ ہے۔

چیئرپرسن ایف بی آر  نے کہا کہ اس مفاہمت کی یادداشت کے تحت دونوں اطراف اشیاء اور کارگو کی بین الاقوامی نقل وحرکت سے متعلقہ معلومات اور دستاویزات کا الیکٹرانک طریقے سے تبادلہ کریں گے جبکہ درآمدات، برآمدات اور ٹرانزٹ آپریشنز سے متعلق تمام معلومات کا  بھی تبادلہ کیا جائے گا۔

نوشین جاوید امجد  نے  یہ بھی کہا کہ ایک مشترکہ ٹیکنیکل کمیٹی تشکیل دی گئی ہے تاکہ اس مفاہمت کی یادداشت پر مکمل طور پر عمل درآمد کیا جاسکے۔

Advertisement

چیئرپرسن  کا کہنا تھا کہ اس مفاہمت کی یادداشت کی بدولت ڈیوٹیز اور ٹیکسز کی چوری کا سدباب ہو گا جبکہ دونوں ممالک کسٹمز سے متعلقہ معاملات پر تعاون کو فروغ دیں گے۔

نوشین جاوید امجدکا یہ بھی کہنا تھا کہ کارگو کی کلیئرنس تیز تر ہو گی اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی تجارت بشمول ٹرانزٹ تجارت کو فروغ ملے گا جبکہ سمگل شدہ اشیاء کے خلاف اور کسٹمز سزاؤ ں پر تعاون بھی  کیا جائے گا۔

پاک ترک کے درمیان اطلاعات، ثقافت سمیت متعدد مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط

چیئرپرسن ایف بی آر نوشین جاوید امجد کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے بین الاقوامی تجارتی پارٹنرز کی حوصلہ افزائی ہو گی جبکہ اس مفاہمت کی یادداشت سے دونوں اطراف کو فوائد حاصل ہوں گے۔

واضح رہے اس سے قبل پاکستان اور ترکی کے درمیان کلچر، سیاحت، ٹرانسپورٹ، دفاعی تربیت اور خوراک کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی یادداشت پر دستخط کیے گئے تھے ۔

 پاک ترک کے درمیان تجارت کا حجم بڑھانے کے ایم او یو پر رجب طیب اردوان اور عمران خان نے دستخط کیے۔

Advertisement

اس موقع پر ریلوے، انفرااسٹرکچر، دونوں ممالک کے سرکاری ٹیلی ویژن سمیت دیگر اہم شعبہ جات میں باہمی تعاون کے ایم او یوز پر دستخط کیے گئے جبکہ پاکستان اور ترکی کے درمیان سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبے میں بھی 3 یادداشتوں پر بھی  دستخط کیے گئے تھے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی نے آئی ایم ایف قرض کی مکمل تفصیلات طلب کر لیں
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
سونا ہوا مزید مہنگا، قیمت میں سب سے بڑا اضافہ ریکارڈ
سیلاب کے باعث معاشی ترقی میں کمی اور مہنگائی بڑھنے کا خدشہ ہے، عالمی بینک
ایس-ٹریک پورٹل کی بندش، چینی کی فراہمی رک گئی، قیمتیں بڑھنے کا خطرہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر